مقام محمود
مقام محمود جنت میں ایک مقدس مقام کا نام ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حضور پاک ﷺ یوم الحشر کو اس مقام پر کھڑے کیے جائیں گے۔ اس کا ذکر سورۃ بنی اسرائیل میں یوں آیا ہے:
امید ہے کہ تیرا رب تجھے مقام محمود (بڑی تقویت کا مقام) پر کھڑا کرے گا۔ (آیت: 79)
مقام محمود کی تفسیر میں چار قول ذکر کیے گئے ہیں۔
# نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو شفاعت کبری عطا فرمانا
# نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حمد کا جھنڈا عطا فرمانا
# نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دوزخ سے مسلمانوں کو نکالنے کے لیے شفاعت کا اذن عطا فرمانا
# اللہ تعالیٰ کا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنے ساتھ عرش پر بٹھانا (یہ قول مخدوش ہے)۔[1][2]
حوالہ جات
ترمیم- کتاب: مکمل اسلامی انسائیکلوپیڈیا، مصنف: مرحوم سید قاسم محمود، ص- 1374