مقبرہ خیر الدین بارباروس
مقبرہ خیر الدین بارباروس (ترکی زبان: Barbaros Hayreddin Paşa Türbesi) بیشکتاش ضلع، استنبول، ترکی میں واقع عثمانی امیرالبحر خیر الدین بارباروس کا مقبرہ ہے جو سولہویں صدی عیسوی کے نصفِ اول سے قبل ہی تعمیر کیا گیا۔
مقبرہ خیر الدین بارباروس | |
---|---|
| |
مقام | بیشکتاش، استنبول، ترکی |
نمونہ ساز | معمار سنان پاشا |
تاریخِ تکمیل | 948ھ/ 1541ء |
متناسقہ | 41°02′30″N 29°00′24″E / 41.04167°N 29.00667°E |
محل وقوع
ترمیممقبرہ خیر الدین بارباروس استنبول کے ایک گنجان آباد ضلع بیشکتاش میں واقع ہے۔ مقبرہ کے نزدیک ہی استنبول بحری عجائب گھر اور مربع نما یادگاری عمارت یادگار بارباروس تعمیر کی گئی ہے۔
تاریخ
ترمیممقبرہ کی عمارت عثمانی ماہر تعمیرات معمار سنان پاشا نے 1541ء میں 948ھ/ 1541ء میں اپنی نگرانی میں تعمیر کروائی تھی۔ عثمانی امیرالبحر خیر الدین بارباروس نے 4 جولائی 1546ء کو استنبول میں وفات پائی اور اِسی عمارت میں اُس کی تدفین کی گئی۔ سولہویں صدی عیسوی کے نصفِ اول یعنی 1546ء کے بعد سلطنت عثمانیہ کی مہمات میں جو فوجیں روانہ کی جاتی رہیں، اُن کا معمول بن گیا تھا کہ وہ اِس مقبرہ پر حاضری دیا کرتے تھے۔ موجودہ دور میں بھی ترک بحریہ اِس معمول کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہر سال یکم جولائی اور 4 اپریل کو یومِ شہداء کے موقع پر اِس مقبرہ کو کھول دیا جاتا ہے تاکہ ترک فوج سمیت ترک عوام مقبرہ میں داخل ہوسکیں۔
ہیئت عمارت
ترمیممقبرہ کی عمارت پتھر سے تعمیر کی گئی ہے اور یہ ہشت پہلو عمارت ہے جس پر ایک کم ڈھلوان کا گنبد بنایا گیا ہے۔ عمارت دو منزلہ بلند ہے، پہلی منزل میں آہنی کھڑکیاں اور دوسری منزل میں جالیاں لگائی گئی ہیں۔ گنبد پر نیلا پتھر استعمال کیا گیا ہے اور اِس پر طلائی کلس آویزاں ہے۔ مقبرہ کے سات گوشوں میں آہنی جالی کھڑکیاں ہیں جن کے پٹ لکڑی کے ہیں۔ آٹھویں سمت والے گوشہ میں داخلی دروازہ ہے جس کے بیرونی جانب ایک چھوٹا برآمدہ نما سایہ دار چھت بنی ہوئی ہے۔ اِس برآمدہ نما چھوٹی چھت کے دو ستون عمارتِ مقبرہ کے دیوار سے ملحقہ اور دو ستون باہر کی جانب ہیں۔ اس پر بھی چھوٹا کم بلند گنبد تعمیر کیا گیا ہے مگر اِس پر کلس نہیں لگایا گیا۔ چھوٹے برآمدہ نما چھت کے اندرونی جانب ایک راہدری بنی ہوئی ہے جس سے عمارتِ مقبرہ میں داخل ہوا جاتا ہے۔ مقبرہ کے وسط میں خیر الدین بارباروس کی قبر موجود ہے جس پر ایک عثمانی پگڑی سر کی جانب رکھی ہوئی ہے۔