مقدس جورج باسیلیک (چیکی زبان میں:Bazilika Svatého Jiří) چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ میں واقع پراگ قلعے میں ایک کلیسا اور چیکی شرافت کی آرام گاہ ہے جسے پراگ کی سب سے پرانا کلیسا ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ باسیلیک طرز روم کا ایک قدیم مذہبی عمارت بطور گرجا گھر ہے جسے پوپ کی طرف سے خصوصی حقوق ملے ہوں۔ یہ باسیلیک تین گرجے کے سفینے کا کلیسا ہے۔ اس میں ایک مربع کی شکل میں کورس، شاندار محراب کلیسا (گرجا کے مشرقی حصے میں ایک مسقف محرابی شکل کی کھوہ) اور کریپٹ (گرجا کے اندر زمین میں دوز کمرہ) واقع ہیں۔

مقدس جورج باسیلیک
بنیادی معلومات
مذہبی انتسابکاتھولک
ضلعپراگ
صوبہپراگ
ملکچیک جمہوریہ
سنہ تقدیس920
مذہبی یا تنظیمی حالتباسیلیک

تاریخ ترمیم

مقدس جورج باسیلیک 920 میں پرنس ورتیسلاف نے پراگ میں آپنی نمازوں کے لیے بنوائی۔ یہ گرجا روم کی طرز تعمیر کی ایک شاندار مثال ہے اور پراگ کی سب سے پرانی مذہبی عمارت ہے۔ 12 صدی میں اس باسیلیک میں مقدس لوڈمیلا کا چیپل (عبادت گاہ) تعمیر کیا گیا۔ 14 صدی میں اس چیپل میں مقدس لوڈمیلا کے قبر پر شاندار قبر کا کتبہ تعمیر کیا گیا۔ باسیلیک کا شامنے کارخ کی طرز تعمیر بارک دور کی ہے جو 17 صدی میں اطالوی معمار Francesco Caratti نے بنوائی۔ 18 صدی میں مقدس نیپوموک کا چیپل تعمیر کیا گیا۔

نگار خانہ ترمیم