ملّازادہ عثمان محمد بن مولانا شرف الدین محمد عثمان حنفی فقہا سے ہیں۔

نام ترمیم

احمد بن عثمان مشہور ملا زَاده چرخى سمرقندى خطابى الشافعی شمس الدین لقب تھا اور ملازادہ عثمان سے مشہور تھے۔

کمالات علمی ترمیم

تمام اقسام کے علوم معقول و منقول میں سر آمد علمائے ماوراء النہر بلکہ مقتدائے فضلائے عصر تھے۔خاقان منصور کے عہد میں سمر قند سے بہ ارادہ حج ہرات میں وار ہوئے اور منظور نظر خاقان منصور کے ہوکر حج کو تشریف لے گئے اور زیارت حرمین شریفین سے مراجعت فرماکر ہرات میں سکونت اختیار کی اور کئی سال تک مدرسہ سلطانیہ ور مدرسہ خلاصیہ میں شر فوائد علمیہ اور درس مسائل دینیہ میں مشغول رہے،باجود کمال علم اور کبرسنی اور نور زہد تقویٰ کے موصوف بہ تواضع تھے۔

تصنیفات ترمیم

  • الجمع بین الہدایہ
  • المحرر شرح ہدایۃ الحکمہ
  • حل المعاقد، فی شرح العقائد۔[1]

وفات ترمیم

ملازادہ کی ماہِ ربیع الاول 900ھ میں وفات پائی۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. کشف الظنون عن اسامي الكتب والفنون المؤلف:حاجی خليفہ
  2. ہديۃ العارفين اسماء المؤلفين وآثار المصنفين ،مؤلف: إسماعيل بن محمد امين بن مير سليم البابانی البغدادی