كتاب الملل والنحل
(ملل و نحل سے رجوع مکرر)
ملل و نحل (عربی: كتاب الملل والنحل) جس کا ترجمہ: فرقوں اور عقائد کی کتاب بنتا ہے۔ عبدالکریم شہرستانی کی تقابل ادیان و اسلامی فرقوں کی تاریخ پر مشتمل کتاب ہے۔ جو عربی زبان میں لکھی گئی۔ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلے حصہ میں تمام اسلامی فرقوں (اس دور تک کے ) کے پیدا ہونے اور ترقی پانے کی تاریخ ہے۔ اس کے ساتھ ان کے اعتقادات اور مسائل نہایت تفصیل سے لکھے ہیں، دوسرے حصہ میں دیگر مذاہب کی تاریخ لکھی ہے خصوصا حکمائے یونان کا حال نہایت شرح و بسط سے لکھا گیا ہے۔ ایک ایک یونانی فلسفی کے فلسفہ کا خلاصہ کافی تحقیق کے ساتھ شامل کتاب ہے۔ جس وجہ سے اسے یورپ میں خاص قدر حاصل ہوئی اور انگریزی و فرانسیسی زبانوں میں اس کے تراجم ہوئے۔
كتاب الملل والنحل | |
---|---|
(عربی میں: الملل والنحل) | |
مصنف | محمد بن عبدالكريم شهرستانى |
اصل زبان | عربی |
درستی - ترمیم |