ملنساری سماجی میل جول کے اس عمل کو کہتے ہیں جس میں افراد مثبت انداز میں ایک دوسرے سے پیش آتے ہیں۔ ملنساری ہر عمر کے افراد پر محیط ہو سکتی ہے۔ یہ ہر سماجی طبقے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس میں ایک شخص کے قریبی اور دور کے رشتے دار، دوست احباب، ہم پیشہ و ہم کار لوگ، ہم مذہب لوگ، غیر مذہب والے، ہم وطن اور غیر ملکی، ہم زبان اور دیگر زبان والے سبھی آتے ہیں۔ ملنساری منصوبہ بند بھی ہو سکتی اور اتفاقی طور پر لوگوں کے آمنے سامنے آنے کی صورت میں بھی ہوتی ہے۔ یہ عادت پرورش اور تعلیم کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے اور لوگوں میں فطری خاصا کے طور پر بھی رہ سکتی ہے۔ تاہم ملنساری کی تعلیم بچوں کی تربیت اور پرورش کا اہم حصہ ہے۔ نشو و نما کے ایام سے بچے جتنی ملنساری خود میں پیدا کریں گے، وہ عملی دنیا میں اتنے مثبت معاملت والے اور سماجی طور پر کامیاب رہیں گے۔

مزید دیکھیے ترمیم