ملٹن کاٹیج چیلفونٹ سینٹ جائلز کے بکنگھم شائر گاؤں میں 16ویں صدی کی لکڑی سے بنی ایک عمارت ہے۔ یہ جان ملٹن کا سابقہ گھر تھا اور اب مصنف کے گھر کے میوزیم کے طور پر کھلا ہے۔

ملٹن کاٹیج

جائزہ

ترمیم

1665 میں ملٹن اور ان کی اہلیہ لندن میں طاعون سے بچنے کے لیے کاٹیج میں چلے گئے۔ ملٹن فیملی نے کاٹیج میں ایک سال سے بھی کم وقت گزارا ہے ، پھر بھی اس کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ ا س کے علاوہ ملٹن کی کوئی رہائش گاہ اب موجود نہیں ہے ۔ یہی وہ عمارت ہے جہاں انگریزی کے اس عظیم شاعر نے مشہور زمانہ رزمیہ 'فردوس گمشدہ ' تحریر کی تھی ۔ 'فردوس بازیافت ' کی بات بھی ملٹن کے ذہن میں یہیں آئی تھی ۔

کاٹیج کی گراؤنڈ فلور اب ایک میوزیم ہے جو ملٹن اور اس کی تخلیقات کے لیے وقف ہے ۔ میوزیم کے چار کمروں میں ملٹن کے کاموں کے 17ویں صدی کے پہلے ایڈیشن کی کھلی نمائش کے لیے دنیا کا سب سے وسیع ذخیرہ موجود ہے۔

 
ملٹن کے کاٹیج میں رکھی جان ملٹن کی پینٹنگ

کاٹیج کا باغ بھی وام کے لیے بھی کھلا ہے ۔ باغ روایتی انداز میں لگایا گیا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم