ممّی ڈیڈی گروہ ان نوجوان افراد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو پاکستان کے خوش حال گھرانوں میں پلے بڑے ہوتے ہیں اور ان کو انگریزی کی اردو پر سبقت کا سبق گٹھی میں دیا جاتا ہے۔ انگریزی الفاظ ممی ڈیڈی کا مطلب ماں باپ یا امّی ابّو ہے۔ چنانچہ سب سے پہلا سبق ان بچوں کو ماں باپ کو ممّی ڈیڈی کہہ کر پکارنے کا دیا جاتا ہے۔ پھر یہ مہنگے انگریزی مدرسوں میں تعلیم پاتے ہیں جہاں زیادہ گفتگو انگریزی میں ہوتی ہے چنانچہ جب یہ اردو میں بات کرتے ہیں تو جملے میں آدھے الفاظ انگریزی کے ہوتے ہیں۔ کچھ میں کی جگہ ہم استعمال کرتے ہیں۔ موجودہ دور میں یہ قوم معاشرتی ابلاغ کے موقع پر بھی سرگرم نظر آتے ہیں جہاں اگر اردو میں کچھ کہنا پڑے تو رومن رسم الخط میں لکھتے ہیں چونکہ اردو کلیدی تختہ سے نابلد ہوتے ہیں۔ اکثر انگریزی پر بھی صحیح عبور نہیں رکھتے، مگر رٹے رٹائے الفاظ جیسے LOL لکھ کر خوش ہوتے رہتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں ممّی ڈیڈی کا طعنہ تحریک انصاف کے مخالفین تحریک کے نوعمر کارکنوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔[1] تحریک انصاف کا یہ ممی ڈیڈی گروہ آن لائن ابلاغ پر مخالفین کی نازیبا الفاظ سے تواضع کرنے کے لیے بدنام ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "ڈیفنس کے علاوہ کہیں بھی "ممی ڈیڈی "احتجاج نہیں : رانا ثناءاللہ"۔ روزنامہ پاکستان۔ 13 مئی 2013ء۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ