منہالہ روڈ لاہور پاکستان کا ایک اہم روڈ ہے۔ یہ کھیرے پل ( نزدیک رنگ روڈ) سے شروع ہوتا ہے اور پڈھانہ گاؤں تک جاتا ہے۔ یہ تقریباً 19 سے 20 کلومیٹر طویل روڈ ہے۔ یہ اتنا بڑا اور لمبا تو نہیں لیکن یہ اپنے علاقے کے تقریباً 25 گاؤں کے لیے کسی لائف لائن سے کم نہیں ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ منہالہ گاؤں ہے۔