منیب احمد ساحل
منیب احمد ساحل(انگریزی:Muneeb Ahmad Sahil) صحافی[1][2]، انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن [3]، مترجم ، کالم نگار، سیاح اور بائیکر ہیں۔کراچی سے تعلق رکھنے والے منیب احمد ساحل روزنامہ پیارا وطن کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
منیب احمد ساحل | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | کراچی |
شہریت | پاکستان |
زوجہ | اصباح منیب |
عملی زندگی | |
پیشہ | صحافی |
وجہ شہرت | ایڈیٹر روزنامہ پیارا وطن |
درستی - ترمیم |
بطور صحافی
ترمیممنیب احمد ساحل 14 ستمبر 1985 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے وہ صحافت سے 2004 سے منسلک ہیں انھوں نے اپنا کیرئر روزنامہ بیوپار میں بطور سب ایڈیٹر کام سے آغاز کیا اور بعد ازاں روزنامہ الاحرام روزنامہ اعلان روزنامہ آزاد ریاست روزنامہ محاذ روزنامہ تعمیر روزنامہ اپنا ٹارگٹ روزنامہ سالار میں بطور ایڈیٹر جبکہ روزنامہ جنگ میں بطور سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔ اج کل کراچی سے شائع ہونے والے اخبار روزنامہ پیارا وطن میں بطور ایڈیٹر اور حب سے شائع ہونے والے روزنامہ قومی آواز میں بطور ریزیڈنٹ ایڈیٹر کراچی کام کر رہے ہیں انھوں نے مختلف روزنامہ اخبارات میں ہزار سے زائد کالم تحریر کیے
سماجی خدمات
ترمیممنیب احمد ساحل نے 2014 میں "سائنس کی دنیا" کی بنیاد رکھی جو اس وقت سوشل میڈیا پر سب سے بڑا اردو زبان میں سائنسی فورم ہے جس کے پیج و گروپ کے فالوورز مشترکہ طور پر ایک ملین سے زائد ہیں
مسنگ پرسنز کے لیے انھوں نے 2019 میں سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی انہی کی عدالتی پٹیشن پر پاکستان میں ٹک ٹاک پر سے پابندی ختم ہوئی انھوں نے دسمبر دو ہزار بائیس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف پٹیشن دائر کرنے پر توہین عدالت کے الزامات کا بھی سامنا کیا انھوں نے ساڑھے تین سو سے زائد پٹیشن ہائیکورٹ و سپریم کورٹ میں پبلک انٹرسٹ لیٹیگیشن کے تحت دائر کیں
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "کراچی کے لاپتہ صحافی منیب احمد ساحل کہاں ہیں؟"۔ Independent Urdu۔ 2019-08-12۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2023
- ↑ ایڈمن (2019-08-13)۔ "کراچی سے صحافی منیب احمد ساحل کو کس نے لاپتہ کیا؟"۔ The Balochistan Post (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2023
- ↑ "سندھ ہائیکورٹ۔ ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف پٹیشن کی سماعت"۔ UrduKhabrain.pk - Urdu News, Poetry Technology Sports, Health and more۔ 2020-10-15۔ 01 مئی 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2023