گروپ بنا کر بہت سے لوگوں کی کوشش کو ایک اجتماعی کوشش میں بدل کر اہداف کو حاصل کرنا، خود کام کرنے سے قدرے مختلف تو ہوتا ہی ہے لیکن مشکل بھی ہے۔ یہی عمل منیجمنٹ کہلاتا ہے۔ اور جو شخص یہ کام کرتا ہے اسے منیجر [1]کہتے ہیں۔

کوئی بھی کام صرف ماتحتوں کو کہہ دینے سے پورے نہیں ہوجاتے بلکہ اس کے لیے مینجر میں کام لینے کی صلاحیت کا ہونا بھی ضروری ہے

مروجہ مینجمنٹ ، جسے آج ایک آرٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے، اس کی نظریاتی (Theoretical) و عملی ((Practical مشق کے بعد کو ئی شخص کسی انتظامی کام کو سر انجام دینے کے قابل سمجھا جاتا ہے۔ یہ تمام امور موجودہ دور میں ایک کامیاب کاروبار چلانے کے لیے ضروری ہیں۔ ان امور کو اگر صحیح نیت سے انجام دیا جائے تو زیادہ بہتر انداز(Effective and Efficient Manner) میں انجام پزیر ہو سکتے ہیں

مینجر کا کام صرف یہ ہی نہیں کہ ورکرز سے کس طرح کام لیا جائے بلکہ اس کے ساتھ یہ بھی خیال رکھنا ضروری ہے کہ کم وقت اور لاگت میں کام سر انجام پائے

مینیجر کے چار بنیادی فرائض ہوتے ہیں:

(1) منصوبہ بندی(Planning): اہداف کاتعین اور ان کوحاصل کرنے کے لائحہ عمل کو منصوبہ بندی کہتے ہیں۔

(2) تنظیم سازی (Organizing):

کام کروانے کے لیے ذمہ داریاں تفویض کرنا اور کام تقسیم کرنا تنظیم سازی کہلاتاہے۔

(3) رہنمائی (Leading):ذاتی اثر استعمال کرتے ہوئے ماتحتوں سے حوصلہ افزائی کے ساتھ کام کروانا

(4) نگرانی(Controlling):ماتحتوں کی کارکردگی کی نگرانی کرنا کہ وہ اہداف کے مطابق کام کر رہے ہیں یا نہیں اور انحراف کی صورت میں ضروری ہدایات دینا۔کام ر کا ککام سر انجام پائے مندرجہ ذیل ہوتے ہیں

حوالہ جات

ترمیم
  1. "مینجر انگلش میں"