منیے جہانگیر ایک پاکستانی صحافی اور فلمساز ہیں جو ٹی وی پر موجودہ امور کے پروگرام اسپاٹ لائٹ کی میزبانی کرتی ہیں۔ [1]

منیزے جہانگیر
معلومات شخصیت
عملی زندگی
پیشہ صحافی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

منیزے جہانگیر کی پیدائش پاکستان میں انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر اور طاہر جہانگیر کے گھر میں ہوئی [2] منیزے جہانگیر نے کینیڈا مونٹریال میک گل یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور انگریزی میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ اضافی طور پر ، ان کے پاس نیو اسٹارک یونیورسٹی نیو یارک ، امریکا سے فلم اور ویڈیو میں ارتکاز کے ساتھ میڈیا اسٹڈیز میں ایم اے کی ڈگری بھی ہے۔ [3] [4]

صحافت

ترمیم

منیزے جہانگیر نے پاکستان میں سیاست کے متعلق ناصرف صحافت کی بلکہ پاکستان میں خواتین صحافیوں کی جدوجہد کے بارے میں بھی آواز اٹھائی اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے وہ میڈیا برائے جنوبی ایشین خواتین (سی یو ایم) کی شریک بانی ہیں۔ [1] [3] [4] [5] ایس یو ایم اخواتین صحافیوں کے لیے ان کی طرف سے ایک تنظیم ہے جو آزادی صحافت کے تحفظ اور میڈیا میں خواتین کی برابری کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی موجودگی کو فروغ دینے کے لیے کام کرتی ہے۔[6] جب مہین عرفان غنی نے اپریل 2012 میں نیوز لائن میگزین کے لیے ان کا انٹرویو کیا تو منیزے جہانگیر نے میڈیا انڈسٹری میں سیکس ازم سے متعلق اپنے تجربات کے بارے میں بڑی واضح بات کی۔ [7]

فلم سازی

ترمیم

2003 میں ، منیزے جہانگیر نے 1920 کی دہائی سے لے کر آج تک ، افغانستان کی ہنگامہ خیز تاریخ میں چار افغان خواتین کی زندگیوں کے بارے میں ایک فیچر دستاویزی فلم تیار کی "تلاش برائے آزادی" نامی اس دستاویزی فلم کو ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان کے یو ایس اے فلمی میلوں میں نمائش کے لیے سولہ میں سے ایک فلم کے طور پر منتخب کیا تھا۔[3] [4] منیزے جہانگیر نے لاہور کے اسٹریٹ چلڈرن پر ایک دستاویزی فلم تیار کی ، جو پورے پاکستان میں کمیونٹی مراکز میں نشر کی گئی۔[3]

انسانی حقوق کی وکالت

ترمیم

منیزے جہانگیر AGHS لیگل ایڈ ایڈ سیل کے علاوہ عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کے بورڈ میں بھی شامل ہیں ، جہاں وہ خواتین ، بچوں اور پسماندہ طبقات کو بلا معاوضہ قانونی امداد فراہم کرتی ہے۔[1]

کارنامے اور اعزاز

ترمیم

2008 میں ، منیزے جہانگیر کو ورلڈ اکنامک فورم نے ینگ گلوبل لیڈر کی حیثیت سے اعزاز سے نوازا [8]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ "Asma Jahangir — A Memorial"۔ Asia Society (بزبان انگریزی) 
  2. Aitzaz Ahsan (5 March 2018)۔ "The other side of Asma"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اکتوبر 2019 
  3. ^ ا ب پ ت "THE FEELING OF BEING WATCHED National Broadcast"۔ www.wmm.com 
  4. ^ ا ب پ "Munizae Jahangir"۔ World Economic Forum 
  5. "Interview: Munizae Jahangir"۔ Newsline (بزبان انگریزی)۔ 1999 
  6. http://www.sawmsisters.com  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)
  7. http://newslinemagazine.com/magazine/interview-munizae-jahangir/  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)
  8. (PDF) http://www3.weforum.org/docs/WEF_YGL_Brochure.pdf  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)