موافقت طلب
مبادله كى يه شكل اس وقت پيش آتى ہے جب دو افراد كى طلب يكجا ہو جائے۔ مثال کے طور پر كسى شخص كے پاس 10 کلو چاول ہوں اور اسے اتنے ہی گیہوں كى ضرورت ہو اور دوسرے شخص كے پاس 10 كلو گيہوں ہو اور اتنے ہى چاول كى ضرورت ہو۔ تو یہ دونوں افراد كى طلب يكجا ہو گئى اب آپس ميں اپنى مطلوبه اشياء كا تبادله كر سكتے ہیں۔ ليكن يه شكل نادر الوقوع ہے۔