موانا(ڈزنی کردار )
موانا ایک فرضی کردار ہے جو موتونوئی کی موانا ولیکی(والٹ ڈزنی اینیمیشن اسٹوڈیو کی 56ویں فلم)کا مرکزی کردار ہے۔[1][2] موانا کو امریکا کی ریاست ہوائی کی اداکارہ اور گلوکارہ اولی کریول ہو نے آواز دی ہے اور اس کے بچپن کے کردار کو لوئیس بش نے آواز دی ہے۔ موانا کردار کو ہدایتکار رون کلیمینٹس اور جان مسکر نے تخلیق کیا تھا ۔ موانا 2024 میں ڈزنی پلس کے سیکوئل موانا: سیریز نامی ٹی وی سیریز کی شکل میں نظر آنے والی ہے۔
موانا کردار | |
فائل:Moana Disney.webp موانا موانا (2016) | |
پہلی بار استعمال | موانا (2016) |
---|---|
تخلیق | |
خطاب | رئیس موتونوئی |
خاندان |
|
قومیت | پولینڈ |
پولینیشیائی افسانوں سے متاثر ہو کر، موانا کو پولینیشیائی گاؤں کے سربراہ کی بیٹی کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اسے سمندر نے دیوی تی فیٹی کے وجود سے وابستہ ایک پراسرار حصے کو جوڑنے کے لیے خود چنا ہے۔ موانا کے جزیرے پر آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ جاتی ہے جس کے بعد، موانا افسانوی نیم دیوتا (ڈوین جانسن) کی تلاش میں ایک مہم جوئی کا آغاز کرتی ہے، تاکہ وہ تے فیٹی کے دل کو واپس لائے اور اپنے لوگوں کو بچائے۔
موانا کے کردار،اس کی آزاد روش کے ساتھ ساتھ اولی کریول کی صداکاری اور گلوکاری کو ناقدین نے دل کھول کر سراہا۔ 2019 تک، موانا نے باضابطہ طور پر ڈزنی شہزادی لائن میں شمولیت اختیار کی اور اس کا بارھواں رکن بن گئی۔
دا پرنسس اینڈ دا فراگ(The Princess and the Frog) کی ہدایت کاری کے بعد، کلیمنٹس اور مسکر نے ٹیری پراچیٹ کے مورٹ پر کام شروع کیا، لیکن فلمی حقوق کے حصول میں دشواریوں نے انھیں اس پروجیکٹ کو جاری رکھنے سے روک دیا۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیے، انھوں نے تین زاویوں پر کام شروع کیا ہیں۔ ان خیالات میں سے ایک کی ابتدا (جو بالآخر وقوع پزیر ہوا) 2011 میں ہوئی، جب مسکر نے پولی نیشیائی افسانوں کو پڑھنا شروع کیا اور نیم دیوتا ماؤئی( Māui) کے بہادر کارناموں کے بارے میں جانا۔ پولینیشیا کی بھرپور ثقافت سے دلچسپی رکھتے ہوئے، اس نے محسوس کیا کہ یہ ایک متحرک فلم کے لیے موزوں موضوع ہوگا۔ اس کے فوراً بعد، مسکر اور کلیمینٹس نے ایک خاکہ لکھا اور اسے جان لاسیٹر کے پاس پیش کیا، جس نے سفارش کی کہ اسی پراجیکٹ کے سلسلے میں ان دونوں کو تحقیقی دوروں پر جانا چاہیے ، 2012 میں کلیمنٹس اور مسکر جنوبی بحر الکاہل کے لوگوں سے ملنے اور ان کی ثقافت کے بارے میں جاننے کے لیے فجی، ساموا اور تاہیٹی کے تحقیقی دوروں پر گئے۔ سب سے پہلے، انھوں نے مکمل طور پر ماؤئی کے بارے میں فلم بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن ان کے ابتدائی تحقیقی دوروں نے کلیمینٹس کو ایک نیا منصوبے پر کام کرنے کی ترغیب دی جو ایک سربراہ کی جوان بیٹی پر مرکوز تھا۔
تحسین اور اعزازات
ترمیمموانا نے الائنس آف ویمن فلم جرنلسٹس کی جانب سے بہترین اینی میٹڈ فیمیل کے لیے نامزدگی حاصل کی، اس ایوارڈ کے لیے زوٹوپیا سے جوڈی ہاپس کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ مزید برآں، موانا اور ماؤئی کو 2017 کے کڈز چوائس ایوارڈز میں پسندیدہ دوست نما دشمن کے لیے نامزد کیا گیا تھا، جو زوٹوپیا کے کرداروں کے لیے ایوارڈ سے محروم رہ گئے تھے۔ کریول ہو نے کئی دوسرے ایوارڈز بھی حاصل کیے اور مزید کے لیے نامزد کیا گیا جس میں بہترین صوتی اداکاری کے لیے اینی ایوارڈ جیتا۔ دو ٹین چوائس ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئیں اور چوائس بریک آؤٹ مووی اداکارہ کے لیے ایوارڈ جیتا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Michael Gioia (November 23, 2016)۔ "Moana, with Music by Lin-Manuel Miranda, Hits Theatres"۔ Playbill (بزبان انگریزی)۔ November 23, 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 7, 2021
- ↑ Jillian Meehan (February 17, 2017)۔ "'Moana' Deleted Songs and Scenes Detail Cut Brothers, Maui's Past"۔ The Hollywood Reporter (بزبان انگریزی)۔ February 18, 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 7, 2021