مورڈن، مینی ٹوبا
مورڈن (Morden) کینیڈا کے صوبے مینی ٹوبا (Manitoba) کا ایک بڑا قصبہ ہے۔ اس کی کل آبادی 2006ء کی مردم شماری کے مطابق 6571 افراد تھی۔ قریب واقع ونکلر شہر سے یہ دس منٹ کے فاصلے پر ہے۔
تاریخ
ترمیمشروع میں اس کا نام چیوال تھا تاہم مورڈن کی بنیاد 1882ء میں پڑی جب کینیڈین پیسیفک ریلوے نے اس جگہ سے پٹڑی گزاری جہاں آج یہ قصبہ واقع ہے۔ اس جگہ ٹرینیں آ کر رکتی تھیں اور یہاں پینے اور ریل گاڑیوں کو ٹھنڈا کرے کے لیے پانی موجود تھا۔ بعد ازاں اس کا نام بدل کر مورڈن رکھ دیا گیا اور یکم جنوری 1882 کو بلدیہ بنا۔
ذرائع نقل و حمل
ترمیمنقل و حمل کے لیے یہاں بنیادی حیثیت شاہراہوں کو حاصل ہے۔ مورڈن میں ایک چھوٹا سا دیہاتی ہوائی اڈا موجود ہے جسے مورڈن ریجنل ایرو ڈروم کہتے ہیں۔ یہاں دو پختہ رن وے ہیں جو 1212 میٹر جبکہ ایک گھاس کی پٹی ہے جو 914 میٹر طویل ہے۔ یہاں ٹیکسی سروس بھی چلتی ہے اور گرے ہاؤنڈ بسیں بھی کام کرتی ہیں۔
آبادی
ترمیممورڈن کی آبادی 2006ء میں 6571 افراد پر مشتمل تھی۔ اوسط گھریلو آمدنی 42395 ڈالر سالانہ ہے جو صوبائی اوسط سے کم ہے۔