موریتانیہ کے پارلیمانی انتخابات، 2018ء
موریتانیہ (موریطانیہ یا ماریتانیہ بھی مستعمل ہے) میں پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ یکم ستمبر 2018ء کو انعقاد پزیر ہوا[1] جبکہ دوسرا مرحلہ پندرہ ستمبر 2018ء کو منعقد ہوا۔
موریتانیہ کے پالیمانی انتخابات میں بر سر اقتدار جماعت اتحاد برائے جمہوریہ کو واضح اکثریت حاصل ہوئی، جماعت نے 157 میں سے 93 نشستیں حاصل کیں۔[2]
نظام انتخابات
ترمیمقومی اسمبلی کے 157 اراکین کے انتخاب کے دو طریقہ کار ہیں۔اس کل میں سے 113 کو یک رکنی یا کثیر الارکانی حلقہ ہائے انتخاب سے چنا جاتا ہے۔ یک رکنی حلقے سے انتخاب کے لیے دو مراحل کا نظام رائج ہے۔ پہلے مرحلے میں امیدوار کو اکثریت اور دوسرے میں مقبولیت و اکثریت ثابت کرنا ہوتی ہے۔ دو رکنی حلقے کے لیے بھی یہی دو مراحل کا طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔ جس میں ووٹر ایک جماعت کے نامزد امیدواران میں سے (جس میں ایک مرد اور ایک عورت ہونا چاہیے) کو منتخب کرتے ہیں۔ دونوں نشستیں جیتنے والی جماعت کی ہوتی ہیں۔ اگر کوئی نامزدگی 50 فیصد سے کم ووٹ حاصل کرے تو دوسرے مرحلے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ تین رکنی یا زائد کے حلقہ انتخاب میں فہرست حلقہ بندی متناسب نمائندگی کا نظام عمل میں لیا جاتا ہے۔ جس میں مخصوص نشستوں کا بھی حصہ ہوتا ہے۔[3] تین نشستی حلقہ انتخاب کے لیے جماعت کو پہلے یا دوسرے نمبر پر ایک خاتون کو نامزد کرنا لازم ہے۔ اس زائد تعداد کے حلقوں میں مرد یا خاتون متبادل امیدواروں کے ساتھ نظام زِپر سے کام لیا جاتا ہے۔[3]
باقی 40 نشستیں ایک ہی قومی حلقہ انتخاب سے چنی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ مخصوص و محدود نامزدگی کے نظام کے ساتھ نصف برائے خواتین ہوتی ہیں[3] اور مزید چار اراکین ایک اور نظام کے تحت منتخب کیے جاتے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Mauritanie: les élections législatives, régionales et municipales prévues le 1er septembre 2018 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ m.le360.ma (Error: unknown archive URL) Le 360, 24 June 2018
- ↑ "Mauritania's ruling party wins majority parliament"۔ واشنگٹن پوسٹ۔ 2018-09-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-18
- ^ ا ب پ Electoral system IPU