آپ کے استفسار کا بے حد مشکور ہوں، اور اس بات کا بھی کہ متراجم پر آپ کی نظر بخوبی ہے۔ تمام تراجم کو بالک مکمل کیا جائے گا۔ اس ضمن میں اگر کوئی مضمون آپ کی ترجیح ہے تو مطلع فرمائیں۔
تبادلۂ خیال صارف:محمد شعیب/Structured Discussions Archive 1 پر موضوع
اس قدر جلد جواب دینے کے لیے ممنون ہوں۔ استفسار کی وجہ یہ تھی کہ جن موضوعات پر آپ نے قلم اٹھایا ہے وہ یقیناً اچھوتے ہیں اور اردو ادب میں ان پر مواد کم ہی دستیاب ہے۔ لہذا اگر ان مضامین کو مکمل کیا جاتا ہے تو یہ اردو کی ایک بڑی خدمت ہوگی۔
راہنمائی کا شکریہ۔۔ بابت آپ کا استفسار کہ مقامات کو اردو میں لکنے کے لئے کس مآخذ کا استعمال کیا ہے، اس سلسلہ میں دو تراجم اہم ہیں، ایک غلام جیلانی برق صاحب کا ’’تاریخ حکماء‘‘ اور دوسرا خلیفہ عبدالحکیم جامعہ عثمانیہ حیدر آباد دکن کا ’’تاریخ فلسفہ جدید‘‘ اس کے علاوہ پروفیسر محمد بشیر کا کردہ، برٹرینڈ رسل کی تصنیف فلسفہ مغرب کی تاریخ سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔
اس گرانقدر رہنمائی کے لیے شکریہ! @طاہر محمود صاحب کی توجہ مطلوب ہے۔