آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ۔ میں اتنا عرصہ انگریزی وکیپیڈیا پر قواعد و ضوابط پڑھتا اور سیکھتا رہا اس لیے یہاں توجہ نھیں دے سکا۔ واپسی پر میں نے جس چیز کی سب سے زیادہ کمی محسوس کی ہے وہ ہے حوالہ جات کی کمی۔ یہ حقیقت ہے کہ آپ کو اردو میں حوالہ جات نھیں ملتے لیکن کچھ لوگ اس بات کا فائدہ اٹھا کر اپنی مرضی کے صفحے بنا رہے ہیں، اپنی مرضی کے فورم کے لنک بطور حوالہ پیش کر رہے ہیں۔ اس کی مثالیں آپ کو حالیہ تبدلیوں میں مل جائے گی۔ میں کوئی نیا مسئلہ نھیں کھڑا کرنا چاہ رہا لیکن میں نے انگریزی وکیپیڈیا پریہ بہت سیکھی ہے۔ اسی لیے میں نے کوئی بھی ترمیم نھیں کی بلکہ اس کے تبادلہ خیال پر جا کر ایک نوٹ چھوڑ دیا ہے۔ امید ہے آپ کو پریشان نھیں کیا ہوگا۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر۔ السلام علیکم ورحمۃ وبرکاۃ
تبادلۂ خیال صارف:محمد شعیب/Structured Discussions Archive 1 پر موضوع
یقین کریں مجھے آپ کی واپسی کا انتظار تھا، چنانچہ آپ کی واپسی خوش آئند ہے۔ رہی بات حوالہ جات کی تو یقینا یہ خامی ہے اور بڑی خامی ہے۔ اسے ختم کرنے کے لیے ہم سب کو مشترکہ محنت کرنی پڑے گی۔