امید ہے آپ خیریت و عافیت سے ہوں گے اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ آپ ویکیپدیا کے اردو پیج پر ایک جانے مانے ایڈیٹرر ہیں اور میں ایک نو وارد سیکھنے کے عمل سے گزر رہا ہوں -
براہ کرم میری رہنمائی کیجئےمیرے مذکورہ مضامین میں یا عنوان میں کون سی ایسی تبدیلیاں کی جائیں کہ یہ ویکیپدیا کےمعیار پر پورا اترے ؟
میں پچھلے چودہ سال سےلندن میں رہائش پذیر ہوں اور ایک ریکروٹمنٹ فرم چلاتا ہوں اور اب وقت کی فراغت کی وجہ سے لکھنےلکھانے پر مشق آزمائی کا ارادہ کیا- اگر میرے لائق کوئی حکم ہو تو ضررور بتائیں - آپ کی معاونت اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ -
محمّد کاشف