تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq پر موضوع

Sanjrani94 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

السلام علیکم ورحمة اللّٰه وبركاته طاہر صاحب، کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ آپ نے وکیپیڈیا پر میری ترامیم کیوں رد کیں؟ جبکہ آپ نے جو ترامیم کی ہیں اُن کا کوئی حوالہ بھی نہیں دیا گیا جبکہ میں نے حوالہ دیا تھا۔

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

میں نے آپ کی دو ترامیم رد کی ہیں آپ کس کی بات کر رہے ہیں،

Sanjrani94 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

میں دونوں ترامیم کی بات کی ہے، محمد قوی خان کی عمر والی ترمیم میں یوٹیوب وڈیو کا حوالہ دیا گیا ہے جبکہ ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والے بے گناہ افراد کو ہلاک کی بجائے شہید لکھا تھا جو کہ بالکل مناسب بات ہے، دونوں ترامیم رد کرنے کی وضاحت کریں۔

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

ویڈیو کب بنی تھی؟ کب نشر کی گئی؟ آپ نے کب دیکھی؟ اس سے عمر کو تکا کیوں کر لگایا جا سکتا ہے۔

کیا آپ تمام افراد کی فہرست بتا سکتے ہیں؟ کیا ان میں سے سب بے گناہ تھے؟ کیا تمام مذاہب کے لوگ شہید ہوتے؟

Sanjrani94 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

وڈیو پاکستان ٹیلی وژن کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر 1984 میں نشر کی گئی تھی، 2 گھنٹے کی وڈیو ہے لیکن میں محمد قوی خان کے انٹرویو والی جگہ آپ کو ان شاءاللّٰه تھوڑی دیر میں بتاتا ہوں آپ خود دیکھ لیں اور اس میں تکا لگانے کی بات نہیں اگر وہ خود اپنی عمر بتا رہے ہیں تو ہمیں وہی تسلیم کر لینی چاہیے، وکی پیڈیا پر قاضی واجد (مرحوم) کی عمر 88 برس لکھی ہے جبکہ وہ اپنے آخری انٹرویو میں بتا چکے تھے کہ پاکستان بنتے وقت وہ 4 برس کے تھے. تمام افراد کی فہرست تو نہیں بنائی نہیں جا سکتی کیونکہ 99 فی صد افراد بے گناہ شہید ہوئے، جانوروں اور املاک کا نقصان الگ ہوا اور دیگر ایک فی صد گناہ گار تھے وہ ریاست پاکستان کے مجرم تھے نہ کسی اور کے، جس ترمیم کے حوالے سے بات چل رہی ہے وہ پاکستان میں پہلے ڈرون حملے سے ہے جس میں نیک محمد وزیر سمیت 2 خواتین اور 2 بچے شہید ہوئے، نیک محمد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا گیا ہے جبکہ اس وقت تحریک طالبان کا وجود نہیں تھا، یقیناً نیک محمد ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہا تھا لیکن ریاست نے اس کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکا نے بلا وجہ ڈرون حملہ کیا اور پاکستان اپنی تاریخ کے بدترین حالات سے دوچار ہوا۔

Sanjrani94 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

محمد قوی خان کی عمر سے متعلق وڈیو کا لنک ایک مرتبہ پھر حاضر ہے: https://m.youtube.com/watch?feature=youtu.be&v=m9NaKFVXs3U وڈیو کو 5:49 منٹ سے دیکھنا شروع کریں اور اگلے ایک منٹ میں قوی خان نے اپنی عمر بتائی ہے، میرا وکی پیڈیا پر آنے کا مقصد چھوٹی چھوٹی اغلاط کو ٹھیک کرنا ہے، آپ وکی پیڈیا پر سینیئر ہیں امید ہے وکی پیڈیا سیکھنے میں مدد کریں گے۔

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

یوں تو میڈم نور جہاں اور دیگر خواتین نے بھی اپنی عمر ویڈیو میں بتائی ہے جو کہ درحقیقت صحیح معلوم نہیں ہوتی۔ ویسے بھی اگر کوئی اپنی عمر بتاتا ہے تو وہ اندازا ہوتی ہے اس سے سنہ اخذ کرنا مناسب نہیں۔ اگر کہیں اسکول، کمپنی، میڈیا کے ریکارڈ میں درج ہو تو ضرور تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

سب سے پہلے ویکیپیڈیا پر القاب استعمال کرنے کی ممانعت ہے اور تحریر غیر جانب دار ہوتی ہے۔ یہ بنیادی اصول ہے۔ اگر آپ کی بات تسلیم کر بھی لی جائے جس کا کوئی ثبوت نہیں، کہ ۹۹ فیصد بے گناہ ہیں تب بھی سب کو شہید لکھنا درست نہیں۔

"ترامیم کیوں رد کی گئیں؟" کا جواب دیں