حاجی مولی بخش (ساکن ہلدا گاؤں، داملباڑی، ضلع کشن گنج، بہار) کا بتاریخ 6 ستمبر، 2018ء انتقال پر ملال ہو گیا۔ إنا لله وإنا إليه راجعون، البقاء لله الباقي.

بیعت و ارادت

ترمیم

آپ حضرت مفتی اعظم ہند مولانا مصطفٰی رضا خان (علیہ الرحمہ) سے بیعت تھے۔ مفتی اعظم ہند کا جب ہمارے علاقے میں دورہ ہوا تھا تو آپ ہلدا گاؤں بھی تشریف لے گئے تھے اور حاجی صاحب مرحوم کے گھر کو اپنے قدوم میمنت لزوم سے شرف یاب کیا تھا۔ حاجی صاحب کے یہاں آپ نے حلوہ بھی تناول کیا تھا۔ اپنے گھر ہی میں حاجی صاحب مفتی اعظم ہند سے بیعت ہوئے تھے.

عمارت و تجارت

ترمیم

حاجی صاحب مرحوم کی ایک دور میں تجارت کی دنیا میں اپنی پہچان تھی. لوہا گاڑا ہاٹ سے لے کر پانجی پاڑہ تک ان کی تجارت کی دھوم تھی. آپ پرانے وضع دار و شرافت پسند لوگوں کی یادگار تھے۔ کافی پہلے ہی نہایت ہی عالیشان بنگلہ نما گھر، چہار دیواری اور ایک بڑا صدر دروازہ بنایا تھا جبکہ ہمارے یہاں عام طور سے لوگوں کے کچے مکانات ہوتے تھے۔ اتنا بڑا دروازہ اور کسی کے یہاں میں نے نہیں دیکھا. دروازے کے بعد ایک بڑا دالان، پھر باہری گھر اور پھر سب سے اندر زنان خانہ. لگ بھگ پانچ بھیگہ زمین پر مشتمل گھر بار. یہ سب مرحوم کے ٹھاٹھ باٹھ اور شرافت کی مثال ہیں۔

صوم و صلاۃ کے پابند تھے۔ ایک بیٹا سنی عالم دین ہیں۔ مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت و رحمت کی درخواست ہے۔ مرحوم ہمارے سگے پھوپھا کے سگے بھائی تھے۔ اللہ کریم مغفرت فرمائے اور غریق رحمت کرے.