ہلدا گاؤں ضلع کشن گنج کے تحت دامل باڑی ہاٹ سے ایک کیلو میٹر دور مغرب میں واقع ہے.

دیدار بخش مرحوم ترمیم

دیدار بخش مرحوم کا خاندان وہاں کے شرفاء کا خاندان ہے۔ میرے نانا ان کے ہی صاحبزادے حاجی عبد الرحمن تھے۔ مرحومین کو دعاؤں میں یاد رکھیں.

مرحوم دیدار بخش ایک نہایت صاحب ثروت تاجر تھے۔ پانجی پاڑہ سے دہلی اور کولکاتا تک ان کی لمبی چوڑی تجارت پھیلی ہوئی تھی. اس زمانے میں ٹرکوں کے ذریعے ان کے مال دہلی اور خاص طور پر کولکاتا جاتے تھے۔

ہلدا گاؤں میں آج سے سو سوا سو سال پہلے قلعہ کے طرز پر انھوں نے اپنا گھر بار بنایا تھا۔ کولکاتا سے تجارتی رشتہ کی وجہ سے ان کی ساری تعمیرات وہیں کے کاری گروں نے کی تھیں. درونی حصے سے آتے ہیں کہ ایک بہت بڑا تین الگ الگ محل دو دو منزلہ اور ایک ایک منزلہ پر مشتمل زنان خانہ تھا جو گول چہار دیواری کے اندر تھا جس میں صرف محرم کو جانے کی اجازت تھی اور پھر زنان خانے سے باہر آنے کے لیے ایک چھوٹا سا خوبصورت دروازہ اور پھر باہر بڑا سا دالان جس میں لمبا چوڑا نوابی طرز کا باہری گھر، دوسری جانب مال گودام اور بڑا سا کھلیان جس کے کنارے کنارے دودھ 🥛 اور حمل و نقل کے جانوروں کے تھان، ایک چھوٹا سا پوسٹ آفس بھی تھا اور گارڈ کے طور پر دو تین پولیس بھی رہتے تھے اور پھر یہ سب گول چہار دیواری کے اندر فصیل بند جس کا ایک عالیشان صدر دروازہ بھی تھا۔ اسی گول چہار دیواری کی وجہ سے اسے گولہ بھی کہا جاتا تھا۔ اس گول چہار دیواری کے باہر پھر ایک چہار دیواری جس میں پورے گاؤں والوں کے لیے ایک عالیشان عید گاہ تھی اور عید گاہ سے مشرق کی جانب ہزار کے قریب آموں اور لیچھی کے درختوں کا بڑا سا سر سبز و شاداب باغیچہ اور پھر اس کے بعد قبرستان.

گولا سے مغرب میں ایک احاطے میں عالیشان پرانے طرز کی انتہائی دیدہ زیب جامع مسجد تھی.

حاجی دیدار بخش مرحوم کی تجارت کے علاوہ بڑی زمینداری بھی تھی.

حضرت مفتی اعظم ہند مولانا مصطفیٰ رضا خان قادری علیہ الرحمۃ کا جب علاقے میں دورہ ہوا تھا تو اس گاؤں میں بھی قدم رنجہ ہوئے تھے اور اسی وقت نانا الحاج عبد الرحمن مرحوم ان کے دست مبارک پر مرید بھی ہوئے تھے۔ میں نے نانا کا شجرہ دیکھا ہے۔

اس پورے خاندان کے جد اعلیٰ کا نام دربار علی ابن خضر بخش تھا اور دربار علی کے دو بیٹے تھے: (1) دیدار بخش اور (2) مولی بخش.

دیدار بخش کا تذکرہ ہوا اور رہے مولی بخش تو وہ بھی بہت بڑے تاجر تھے اور کافی أثر و رسوخ والے. ان کا بھی گھر بار اسی طرز پر کوجو باڑی میں واقع ہے جو ہلدا گاؤں میں شمال کی طرف واقع ہے۔ حاجی مولی بخش کا ابھی گذشتہ سال انتقال ہوا اور یہ بھی حضرت مفتی اعظم ہند سے مرید تھے.

🖍️از: محمد شہباز عالم مصباحی

نزیلِ حال: سیتل کوچی، کوچ بہار