میری("مولی") ایڈتھ ہائیڈ (پیدائش:24 اکتوبر 1913ء شنگھائی، چین)|(وفات:10 ستمبر 1995ء سرے) ایک انگریز کرکٹ کھلاڑی تھیں۔ وہ انگلینڈ کی ابتدائی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں میں سے ایک تھیں اور انھوں نے 17 سال تک انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کپتانی کی۔ 1973ء میں وہ خواتین کرکٹ ایسوسی ایشن کی صدر بنی تھیں۔

مولی ہائید
ذاتی معلومات
مکمل ناممیری یڈتھ ہائیڈ
پیدائش24 اکتوبر 1913(1913-10-24)
شنگھائی، چین
وفات10 ستمبر 1995(1995-90-10) (عمر  81 سال)
گیلڈفورڈ، سرئے، انگلستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی میڈیم پیس گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 3)28 دسمبر 1934  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ٹیسٹ27 جولائی 1954  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ
میچ 15
رنز بنائے 872
بیٹنگ اوسط 36.33
100s/50s 2/5
ٹاپ اسکور 124ناٹ آؤٹ
گیندیں کرائیں 2064
وکٹ 36
بالنگ اوسط 15.25
اننگز میں 5 وکٹ 1
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 5/20
کیچ/سٹمپ 10/–
ماخذ: کرکٹ آرکیو، 18 ستمبر 2008

ابتدائی زندگی ترمیم

مولی ہائیڈ چین کے شہر شنگھائی میں پیدا ہوئی تھیں اور چھ سال کی عمر میں انگلینڈ آئی تھیں۔ انھوں نے ویمکبے ایبی کے لڑکیوں کے اسکول میں کرکٹ کھیلنا سیکھی اور بعد ازاں ریڈنگ یونیورسٹی میں زراعت کی تعلیم حاصل کی۔

کرکٹ ترمیم

سنہ 1932ء اور 1933ء میں نمائندہ میچوں میں وورسٹر شائر کی نمائندگی کرتی تھیں اور انھوں نے بٹی آرچڈیل کی پہلی انگریز خواتین کے ہمرا ان ممالک میں جانے والی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔ انھوں نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں ایک سنچری اسکور کی، جہاں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ میچ میں شکست دی۔ ہائڈ کو 1936ء میں انگلینڈ کی ساؤتھ ٹیم کی کپتانی سونپی گئی اور ایک سال بعد، انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیائی خواتین کے خلاف کھیلی جو سیریز 1-1 سے ختم ہوئی، بلیکپول میں دوسری اننگز میں ہائیڈ کی بڑی شراکت 20 وکٹ پر 5 رنز تھی جہاں انگلینڈ نے 25 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

انتقال ترمیم

مولی ہائید 10 ستمبر 1995ء کو سرے میں 81 سال 321 دن کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم