مومنہ باسط

پاکستان میں سیاستدان

مومنہ باسط ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں۔

تعلیم

ترمیم

مومنہ باسط غلام باسط کی بیٹی ہیں۔ مومنہ باسط نے او لیول تک تعلیم حاصل کی ہے۔

سیاسی کیریئر

ترمیم

وہ چیئرپرسن اسٹینڈنگ کمیٹی زکوۃ، عشر ، محکمہ سماجی بہبود اور خواتین ترقی رہی ہیں۔

وہ سابق صدر ویمن ونگ ہزارہ رہی ہیں اورپاکستان تحریک انصاف کی مرکزی انتظامی کمیٹی کی رکن بھی ہیں۔

2018 کے عام انتخابات

ترمیم

2018 کے عام انتخابات میں وہ خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار کے طور پر خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوگئیں۔

اسمبلی میں قرارداد

ترمیم

رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو اقوام عالم کے سامنے بہترانداز میں مقدمہ پیش کرنے پر پیش کی گئی قرارداد کو بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ [1]

قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت

ترمیم

مندرجہ ذیل کمیٹیوں کی ممبر رہیں:

  • کھیل، سیاحت، نوجوان امور اور محکمہ میوزیم کمیٹی نمبر 27
  • زکوۃ، عشر ، سماجی بہبود کمیٹی نمبر 24
  • محکمہ صحت سے متعلق قائمہ کمیٹی نمبر 12
  • ہاؤس اور لائبریری کمیٹی 04 [2]


بیرونی روبط

ترمیم

مومنہ باسط ٹویٹر پر    مومنہ باسط فیس بک پر    

حوالہ جات

ترمیم
  1. "مومنہ باسط کی عمران خان کے حق میں قرارداد منظور"۔ ہم نیوز۔ 16 مارچ 2021۔ 26 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2019 
  2. "مومنہ باسط سیاسی خاکہ"۔ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔ 16 مارچ 2021