موم کانڈی
موم کانڈی یا کریان (انگریزی: crayon) موم کی رنگین پنسل نما قلم ہے جسے تصویروں میں رنگ بھرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بازار میں مختلف قیمتوں کی موم کانڈیاں دستیاب ہیں۔ چونکہ انھیں استعمال کرنا خاصا آسان ہے نیز پنسل وغیرہ کی طرح اس کی نوک تیز نہیں ہوتی اس لیے انھیں چھوٹے بچوں کو مصوری سکھانے میں بطور خاص استعمال کیا جاتا ہے۔ نیز یہ طلبہ اور پیشہ ور فنکاروں میں بھی خوب مقبول ہیں۔