موم
بنیادی طور پر اور تاریخی تصور کے لحاظ سے تو موم ایک ایسا مادہ کہ جو شہد کی مکھیاں اپنے گھر یا چھتے کو بنانے کے لیے اپنے جسم سے افراز (secret) کرتی ہیں۔ لیکن اصل میں آج کل اس مادے کو صرف شہد کی مکھیوں کے چھتے سے ہی نہیں بلکہ مصنوعی طور پر کارخانوں میں بھی تیار کیا جاتا ہے اس کے علاوہ یہ بعض پودوں (جیسے carnauba) اور نفط (petroleum) سے بھی حاصل ہوتا ہے جسے کاز (paraffin) کہا جاتا ہے۔
موم کے مادے میں بنیادی جو بنیادی خواص ہوتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
- یہ محاصری (ambient) درجۂ حرارت پر ایک لَدائِن (plastic) جیسے خواص رکھتا ہے یا یوں کہ لیں کہ قابل ساخت سازی (malleable) ہوتا ہے۔
- اس کا نقطۂ پگھلاؤ تقریباًً 45 درجۂ صد (centigrade) ہوتا ہے (یہ اسے شحم اور تیل سے منفرد بناتا ہے)۔
- جب یہ پگھلی ہوئی حالت میں ہو تو اس کی لزوجیت (viscosity) نسبتا لدائن (plastic) سے کم ہوتی ہے۔
- پانی میں غیرحلپذیر ہے۔
- آبگریز (hydrophobic) ہوتا ہے۔