مونو ریل
(مونوریل سے رجوع مکرر)
مونو ریل یا یکپٹری نقل وحمل (monorail) اصل میں پٹری کی بنیاد پر قائم ایک نظام نقل و حمل ہوتا ہے جس میں پٹریوں کی تعداد عام معیار (یعنی دو) کی بجائے صرف ایک یا واحد ہو۔ اسی مناسبت سے اس کو مونو ریل کہا جاتا ہے یعنی ایک، واحد پٹری یا یک پٹری پر رواں ہونے والی ویل کو مونو ریل کہتے ہیں۔ مونو ریلیں عام طور پر (مگر لازماً یا ہمیشہ نہیں) آویزاں یا اٹھی ہوئی ہوتی ہیں یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ سطح زمین سے اوپر پل پر چلتی ہیں۔ جبکہ ایسی مونو ریلیں بھی تخلیق کی جاچکی ہیں کہ جو معلق ہو کر چلتی ہیں یعنی یہ فی الحقیقت علناطیس مونو ریل (maglev monorail) ہوتی ہیں یہاں ایک بات یہ بھی قابل ذکر ہے کہ مونو ریل کی تعریف کے مطابق اس کی پٹری کی چوڑائی اس کی خود کی چوڑائی سے کم ہونا لازم ہے۔
تاما توشی نامی ایک مونو ریل کا منظر ؛ مقام: ٹوکیو۔ |