Mokhal Sandhwan موکھل سندھواں۔،تحصیل وضلع گوجرانوالہ کا ایک گاؤں ہے، جس کی بیشتر آبادی جٹ سندھو اور جٹ باٹھ برادری پرمشتمل ہے اس کے علاوہ بٹ، کمھار، لوہار، ترکھان برادری بھی کثیر تعداد میں رہائش پزیر ہیں۔ چوک دھرم کوٹ کے نزدیک، دیواناں والی سڑک پر واقع یہ گاؤں ایک زرخیز زرعی گاؤں ہے۔ موکھل سندھواں کا پوسٹل زپ کوڈ 52461 ہے۔ بدقسمتی سے یہاں 115 سال سے ایک ہی گورنمنٹ بوائے پرائمری اسکول ہے۔ اورایک گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول ہے۔

موکھل سندھواں میں کسان اپنا زیادہ تر ذریعہ معاش زراعت ہی سے حاصل کرتے ہیں۔

مثلاً گندم،چاول،کپاس،گنا،مکئی وغیرہ کے ساتھ ساتھ پولٹری کی صنعت بھی آمدنی کابہترین ذریعہ ہے۔

Mokhal-sanduan