مٹھڑی
ضلع کچھی میں آباد ایک رئیسانی قبیلہ کا آبائی گاؤں ہے۔ اس قبیلہ کی ایک مشہور اور فخر شخصیت نواب بہادر غوث بخش خان رئیسانی (شہید) ہیں۔ اس گاؤں میں رئیسانی قبیلہ کے ساتھ ساتھ اور قبائل بھی آباد ہیں۔ جن میں بنگلزئی، لہڑی، سمالانی، تالپور، مہیسر، ابڑو، ملاخیل، شیخ، سولنگی، ڈہیر، دھرپالی، سولنگی، سومرو، انصاری، چاچڑ، گولہ، سدایا، دایا، داروغہ اور کلواڑ قابلِ ذکر ہیں۔ گاؤں کی بہبود کے لیے میر فرید رئیسانی اور میر تاج محمد رئیسانی ہمہ وقت مستعد اور کمر بستہ رہتے ہیں۔ پاکستان کے نامور شاعر رشید حسرتؔ کا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہے۔