مکابیین
مکابیین (واحد: مکابی) شفیلہ میں مودین کے ایک یہودی خاندان کا نام تھا۔ جس نے شام کے سلوکی بادشاہ انطاکس اپفینس کی اہلِ فلسطین پر زبردستی یونانی تہذیب و تمدن کو ٹھونسنے کی پالیسی کے خلاف بغاوت شروع کی۔ مکابیوں کی شجاعت کی داستان ایپوکریفا (غیر ملہم کُتب) میں مکابیین کے نام سے دو کتابوں میں درج ہے۔ یہ بغاوت اُس وقت شروع ہوئی جب ایک عمر رسیدہ کاہن متت یاہ نے ایک منحرف یہودی منصب دار کو جو جبراً کافرانہ قربانی چڑھواتا تھا قتل کر دیا اور مذبح کو بھی ڈھا دیا۔ پھر وہ اپنے بیٹوں کو لے کر پہاڑوں کو بھاگ گیا۔ تب حسیدیم کی جماعت (شریعت کی سختی سے پابندی کرنے والی جماعت) بھی اِن سے مِل گئی۔ عمر رسیدہ کاہن متت یاہ گوریلا جنگ لڑنے کے چند ماہ بعد وفات پاگیا۔ اس جنگ میں اُس کے دو بیٹے یوحنا اور الی عازار بھی کام آئے باقی تین بیٹوں نے باری باری اِس تحریک کی راہنمائی کی اور اُن سب نے یہودی تاریخ کو نہایت گہرے انداز سے متاثر کیا۔
حوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر مکابیین سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |