مکتبہ جبریل
مکتبہ جبریل دینی علوم میں اردو کتب کا سب سے بڑا اور نہایت کار آمد سافٹ ویئر ہے۔
صورت حال | غیر فعال |
---|---|
بانی | مکتبہ جبریل |
ملک | پاکستان |
صدر دفتر | لاہور، |
تقسیم کاری | دنیا بھر میں |
کلیدی شخصیات | علم دین |
غیر افسانوی موضوعات | اردوکی کتابیں |
ہیئت | اسلامی ادب |
شائع کنندہ | مکتبہ علم دین |
مالک | علم دین |
تعارف
ترمیمجس میں تفسیر، حدیث، فقہ، فتاوی، درس نظامی، ادب عربی، تاریخ اسلامی ودیگر علوم فنون کی متعلقہ کتب موجود ہیں، مطالعہ، تلاش، تحقیق اور تخریج کی بہترین سہولیات کے ساتھ ۔
تلاش کی سہولت
ترمیممکتبہ جبریل میں تلاش کے وقت ایک تو تجاویز آتی ہیں جس کی مدد سے تلاش کے لیے الفاظ کے انتخاب میں بہت سہولت ہو جاتی ہے اور دوسرا تلاش کے نتائج لمحہ بھر میں سامنے آ جاتے ہیں۔ اگلی تلاش کرنے پر گذشتہ تلاش کے نتائج ختم نہیں ہوں گے بلکہ اگلی تلاش کے ساتھ ساتھ پچھلی تلاش کی ونڈوز اپنے نتائج کے ساتھ باقی رہیں گی جب تک کہ ان کو بند نہ کر دیا جائے۔ کتاب کی تلاش کے لیے کتاب کے نام، مصنف کے نام اور زمرہ کے ساتھ ساتھ ناشر سے کتاب کو تلاش کرنے کی سہولت موجود ہے ۔
تحقیق میں معاون
ترمیمچند کتب کا مطالعہ کر رہے ہیں اور کمپیوٹر یا مکتبہ بند کرنا چاہتے ہیں کسی وجہ سے مگر چاہتے ہیں کہ جب دوبارہ مکتبہ کھولا جائے تو بند کرنے سے پہلے جو کتب کھلی ہوئی تھیں وہ تمام وہیں سے کھل جائیں تو اب یہ ممکن ہو گا۔ اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اس سہولت سے کتنا وقت اور فکر بچے گی۔ ایک سے زیادہ کتب کو منتخب کر کے ایک وقت میں کھولا جا سکتا ہے۔
مقصود کی تلاش میں سہولت
ترمیمقرآن کریم کی آیات، احادیث مبارکہ اور عربی عبارتوں کی تلاش بہت آسان ہے۔ آپ اگر یہ دیکھنا چاہیں کہ جو الفاظ آپ کے ذہن میں موجود ہیں ان سے آپ کو نتائج ملیں گے یا نہیں تو اس کا اندازہ آپ کو تلاش کے الفاظ داخل کرتے ہوئے ہی ہو جائے گا ۔
لغات کا شعبہ
ترمیممکتبہ کے اندر ہی لغات کا شعبہ بنایا گیا ہے جس کی مدد سے لغت کی ضرورت کافی حد تک مکتبہ ہی میں پوری ہو جائے گی۔ یعنی قاموس الوحید، مصباح اللغات۔ المنجد وغیرہ اردو عربی اور عربی اردو لغات جو گولڈن ڈکشنری وغیرہ میں استعمال ہوتی رہی ہیں وہ اب مکتبہ جبریل میں ہی رہتے ہوئے استعمال کرنا ممکن ہے ۔۔[1]
شعبہ جات
ترمیمخصوصیات
ترمیمیہ مکتبہ اردوکتب کا سب سے بڑااور نہایت کارآمدسوفٹ وئیر ہے جس کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں:
- (1)اس میں "المکتبۃ الشاملۃ"کی طرز پر تفسیر ،حدیث ،فقہ ،فتاویٰ،ادب،تاریخِ اسلامی ودیگر علوم وفنون کی متعلقہ کتب عکسی صفحے(پی ڈی ایف فارمیٹ)میں موجود ہیں اور 1972کتب یونیکوڈ(قابل تعین وقابل تلاش)موادکی صورت میں موجود ہیں۔ اس میں کتاب کی تلاش کے تینوں طریقے(کتاب کے نام،مصنف اور عنوان کے اعتبارسے)نہایت آسان کرکے ڈیجیٹائزکئے گئے ہیں جس سے ہزاروں میں سے مطلوبہ کتاب تک بآسانی رسائی ممکن ہے۔
- (2)سافٹ وئیرمیں موجود مذکورہ تقریبادو ہزاریونیکوڈ کتب کی کسی بھی اردواور عربی عبارت تک تلاش کے ذریعے بآسانی پہنچاجاسکتاہے ،بلکہ ایک مضمون کو مذکورہ بالاتمام کتابوں میں بیک وقت تلاش کیاجاسکتاہے۔
- (3) کسی بھی آیت کی تفسیر تک بیک وقت سافٹ وئیر میں موجود تمام ترتفاسیرمیں چند سیکنڈوں میں رسائی ممکن ہے۔ خصوصاتفسیر پڑھانے والوں اور درس قرآن دینے والے تمام حضرات کے لیے یہ بہترین تحفہ ہے۔
- (4) درس نظامی کی تمام کتب وشروحات سے بآسانی استفادہ کیاجاسکتاہے۔
- (5)سافٹ وئیر سے کتاب کو نکالنے کی سہولت موجود ہے ،جس سے کوئی بھی کتاب بآسانی جہاں لے جانا چاہے یاکسی کو دینا چاہیں،لے جائی جا سکتی ہے اور دی جا سکتی ہے۔
- (6)کسی بھی کتاب کے کچھ مخصوص صفحات یامخصوص نقل کیاجاسکتاہے ،باہرنکالاجاسکتاہے۔
- (7)اس سافٹ وئیر کی اہم ترین اورحیران کن خصوصیت جوالمکتبۃ الشاملۃ میں بھی نہیں ،یہ ہے کہ اگر کوئی محقق کسی خاص عنوان پر تحقیق کرناچاہتاہے اور ہزاروں صفحات کے مطالعے کے دوران اس تحقیق سے متعلقہ خاص مواد یکجا کرنا چاہتاہے، تووہ بآسانی کرسکتاہے،اسی طرح ایک وقت میں ایک سے زیادہ تحقیقات قائم کرکے دوران مطالعے مختلف تحقیقات سے متعلق مختلف صفحات کو مقررہ تحقیقات کے سپرد کرنا چاہے توبسہولت کرسکتاہے،جس کے بعد ہرہرتحقیق سے متعلق مواد اس خاص تحقیق میں بسہولت ملاحظہ کیاجاسکتاہے۔ مثلااگر مسافر کے احکام ومسائل ،مریض کے احکام ومسائل ،جہاد کے احکام ومسائل کو یکجاکرناچاہتاہے اوراس غرض سے کتب فقہ کامطالعہ کرتاہے،جہاں متفرق طورپرکہیں مسافر کا مسئلہ مل گیاتوکہیں مریض کایاکہیں جہاد کاکوئی مسئلہ مل گیا،دوران مطالعہ محقق یہ چاہتاہے کہ مسافر سے متعلق مسئلہ قائم کردہ تحقیق مسافرکے احکام ومسائل کے سپرد ہو جائے ،اسی طرح مریض سے متعلق مسئلہ مریض کے احکام ومسائل کے سپرداور جہاد سے متعلق مسئلہ جہاد کے احکام ومسائل کے تحت آئے توبآسانی وہ اپنی قائم کردہ تحقیق تک متعلقہ مواد پہنچاسکتاہے ،جس سے ضبط وترتیب نہایت آسان ہوجاتی ہے اور مطالعہ کی طرف توجہ مرکوز رہتی ہے ک، نہ کہ یہ فکر کہ کس طرح اسے ضبط کیاجائے،نیز اپنی اسی تحقیق کو ایم ایس ورڈ کی صورت میں مکتبہ سے باہر بھی نکالا جاسکتاہے۔
- (8)اگر کوئی نئی کتاب مکتبہ میں داخل کرناچاہے تودرآمدکے آپشن سے اس میں داخل کی جا سکتی ہے،لیکن کوئی بھی شخص اپنی مرضی سے اس سافٹ وئیر میں من چاہامواد داخل کرنے مجاز نہیں ،بلکہ وہ مواد ذمہ داران کو بھیجے گا،جس کے بعد وہ شامل ہو سکے گا۔ یہ اس لیے کہ اگر کوئی یوزراپنے پاس موجود کتب خود ایڈکرے گا تو صرف اپنے لیے کرے گا،اورمعلوم نہیں کیاایڈ کرے گااور پتہ نہیں صحیح طرح ایڈ کربھی پائے گا یانہیں ،اور جوایڈ کرناچاہ رہاہے وہ ذمہ داران کو روانہ کرے توذمہ داران جب ایڈ کریں گے توپوری دنیامیں استعمال کرنے والوں کو فائدہ ہوگا،معیار اور تجربہ کو سامنے رکھ کرایڈ کریں گے اور وہی ایڈ کریں گے جو ایڈ کیے جانے کے لائق ہیں۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "مکتبہ جبریل - علم دين"۔ 2016-11-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-21
- ↑ "علم دین - دینی علوم کی ڈیجیٹائزیشن کی تحریک"۔ 2016-11-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-21
- ↑ "مکتبہ جبریل اور اس کی خصوصیت - اعظمی اسلامک زون"۔ 2016-11-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-21
مزید
ترمیممکتبہ جبریل ونڈوزورژن کو اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کیاجاسکتاہے: elmedeen.com/download.html