خط (مکتوب)
(مکتوب سے رجوع مکرر)
خط یا مکتوب دو افراد یا ادارے کے درمیان اطلاعات و معلومات کے لیے لکھا جانے والا پیغام ہے۔
جو لوگ ایک دوسرے سے فاصلوں پر رہتے ہیں، تبادلہ خیال کے لیے اور خیریت جاننے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔ ماضی میں نظروں سے دور رہنے والوں کے آپسی تبادلہ خیال کا ایک ہی ذریعہ خط تھا۔ مختلف النوع جذبات، احساسات، خیالات اور اطلاعات تحریر کر کے ترسیل کا انتظام کرنا مکتوب نگاری کی خصوصیات ہیں۔