مکی ماؤس
مکی ماؤس پہلی بار 18 نومبر 1928ء کو کارٹون فلم ’سٹیم بوٹ وِلی‘ کے ذریعے منظرِ عام پر آیا۔ ڈزنی کمپنی کے مالک والٹ ڈزنی نے مکی ماؤس کے لیے اپنی آواز استعمال کی ۔
مکی ماؤس | |
---|---|
(انگریزی میں: Mickey Mouse) | |
معلومات شخصیت | |
شوہر | منی ماؤس |
بہن/بھائی | |
خاندان | مکی ماؤس خاندان |
عملی زندگی | |
جنس | نر |
اعزازات | |
اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
شکل و صورت
ترمیماگرچہ مکی کی تیز چبھتی ہوئی آواز آج بھی وہی ہے، لیکن اس کے کردار میں اس وقت سے آج تک نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جب پہلی بار والٹ ڈزنی نے بڑے کانوں اور چھوٹی سی نیکر میں ملبوس گول مٹول مکی کی تصاویر بنائی تھیں۔ اب مکی ماؤس کی جسامت تھوڑی گولائی کی طرف مائل ہے اور اب اس نے سفید دستانے اور سرخ جانگیہ زیبِ تن کیا ہوتا ہے۔
شناختی نشان
ترمیممکی ماؤس کے کان اس وقت دنیا میں کسی بھی کمپنی کی طرف سے سب سے زیادہ شناخت کیے جانے والے نشانوں میں سے ایک ہے۔ یہ کان دیکھ کر آپ فوراً سمجھ جاتے ہیں کہ ڈزنی سٹوڈیوز کی بات ہو رہی ہے۔
جانا پہچانا کردار
ترمیمامریکہ میں قائم ڈزنی کمپنی نے کئی ملکوں میں تھیم پارک بھی بنا رکھے ہیں اور دنیا کے ایک سو سے زائد ملکوں میں ان کے ٹیلی ویژن چینل کام کر رہے ہیں۔ ان کی وجہ سے مکی ماؤس اور اس کی ساتھی منی ماؤس دنیا بھر جانے پہچانے کردار بن گئے ہیں۔