مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد میں رجسٹر فاؤنڈیشن ہے، جس کے چیئرمین سید عبد الوہاب شاہ ہیں۔مہربان فاؤنڈیشن 2021 میں وجود میں آئی، جس کا بنیادی مقصد بنی ہاشم یعنی سادات خاندانوں کے ساتھ زکوۃ کے علاوہ عطیات وغیرہ سے مدد کرنا ہے۔ البتہ سادات کے علاوہ دیگر غریب اور مستحق لوگوں کے ساتھ تعاون بھی مہربان فاؤنڈیشن کرتی ہے۔ {{{مضمون کا متن}}}

حوالہ جات ترمیم

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

مہربان فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں ترمیم

اسلام آباد کے دیہی علاقے جہاں لاکھوں کی آبادی ہے اور اکثر معاشرے کا غریب اور مزدور طبقہ یہاں آباد ہے اور یہ علاقے ہمیشہ سے ہی تذبذب کا شکار رہے ہیں کہ یہاں شاید سی ڈی اے یعنی اسلام آباد کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوئی سیکٹر بنائے گی،  چنانچہ نہ تو یہ سرکاری ادارہ ان علاقوں میں ترقیاتی کام کرتا ہے اور نہ سہولیات فراہم کرتا ہے۔ سڑکوں وغیرہ کا کام ہوتا رہتا ہے لیکن انسان کی اصل ضرورت علم و ہنر ہے۔ اسی تذبذب میں بیس بیس سال گذر جاتے ہیں اور ان علاقوں کے باسیوں کے بچے اچھی تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں، جس سے معاشرے میں نہ صرف جہالت، غربت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ جرائم کی شرح بھی بڑھتی ہے۔ چنانچہ اکثر جرائم پیشہ افراد انہی علاقوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

ان علاقوں میں کئی کئی میل تک کوئی پرائمری اسکول تک موجود نہیں ہوتا۔ چنانچہ جو صاحب حیثیت لوگ ہوتے ہیں وہ تو ہزاروں روپے فیس اور ٹرانسپورٹ کا خرچہ برداشت کرکے مین اسلام آباد کے اسکولوں میں بچوں کو تعلیم دے دیتے ہیں لیکن لوگوں کی اکثریت اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتی۔

مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد اس مسئلے پر کافی غور و حوض کر رہی ہے اور یہ ارادہ رکھتی ہے کہ ہر ایک کلومیٹر کے بعد اگر ایک پرائمر اسکول قائم کر دیا جائے، جہاں غریب لوگوں کے بچوں کو مفت کتابیں اور مفت تعلیم دی جائے۔ اور ان اسکولوں کا لیول کسی بھی طور پر سرکاری اسکولوں سے کم نہ ہو۔

ہنر اور تربیت ترمیم

مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد کم تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے مختلف مہارتیں، ہنر، فن اور ٹریننگ دینے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ کئی ایسے نوجوان ہوتے ہیں جو کسی وجہ سے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دیتے ہیں اور تعلیم کی کمی کی وجہ سے انھیں کوئی ملازمت بھی نہیں ملتی، ایسے نوجوانوں کو ان کی صلاحیت کے مطابق کمپیوٹر کورسز، الیکٹریشن، الیکٹرانک، کارپنٹر، ویلڈنگ، مارکیٹنگ، ٹیلرنگ وغیرہ مختلف چیزوں کی تربیت اور ٹریننگ دے کر باعزت روزی کمانے کے قابل بنانا چاہتی ہے۔ اس خواتین کے لیے ان کی صلاحیت کے مطابق کورسز بھی شامل ہیں۔ [1]

فراہمی روزگار سکیم ترمیم

مہربان فاؤنڈیشن ایسے افراد جو کوئی ہنر جانتے ہیں، لیکن فنڈ کی کمی یا معلومات اور معاونت کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپنے ہنر سے کام نہیں لے سکتے ان کو ان کے ہنر کے مطابق روزگار فراہم کرنے اور ہر قسم کا تعاون، جس میں مالی، گائیڈنس، تلاش شامل ہے دینا چاہتی ہے۔ دور دراز کے علاقوں میں کئی ایسے نوجوان ہوتے ہیں جو شہر میں آکر اچھا روزگار کما سکتے ہیں، لیکن شہر میں ان کا جاننے والا ایسا کوئی نہیں ہوتا جو کچھ عرصے کے لیے ان کے ساتھ تعاون کرے، جس میں رہائش، کھانا اور روزگار کی تلاش شامل ہے، مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد ایسے نوجوانوں کو اسلام آباد میں روزگار کی تلاش میں معاونت، عارضی رہائش اور کھانا دینے کا ارادہ رکھتی ہے، تاکہ وہ اپنے پاوں پر کھڑے ہو کر کمائی کر سکیں۔

فراہمی خوراک ترمیم

مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں کی تعلیم کے ساتھ انھیں ماہانہ بنیادوں پر خوراک کی فراہمی کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔ جس میں راشن، گھر کا کرایہ اور پکا پکایا کھانا اور دیگر ضروریات زندگی شامل ہیں۔

سادات خاندانوں کی معاونت ترمیم

مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد کے قیام کے مقاصد میں ایک اہم مقصد، بلکہ یوں کہنا غلط نہ ہوگا کہ مہربان فاؤنڈیشن کی بنیاد کا باعث بننے والی سوچ یہ تھی کہ بنی ہاشم یعنی سادات فیملیز سے تعلق رکھنے والے ایسے سفید پوش لوگ جو مستحق بھی ہیں اور زکوۃ لینا بھی نہیں چاہتے، کیونکہ سادات کو زکوۃ نہیں دی جاتی، ایسے سادات خاندانوں سے تعلق رکھنے والے مستحقین کے ساتھ عطیاب کی مد میں ہر قسم کا مالی تعاون کیا جائے۔ تاکہ ان کی سفید پوشی بھی برقرار رہے اور زکوۃ کے بغیر عطیات کے ذریعے ان کے ساتھ مالی تعاون ہو سکے۔

طبی سہولیات ترمیم

مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد دیہی علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ابتدائی طبی امداد، ڈسپنسریز، ایمبولینس سروس شروع کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹرز اور حکیموں کے فری طبی کیمپ لگا کر لوگوں کو آسان اور مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔

  1. مہربان فاؤنڈیشن ویب گاہ