جنگِ میانی (انگریزی: Battle of Miani) موجودہ حیدرآباد سندھ پاکستان کے قریب میانی کے مقام پر انگریزوں اور تالپور خاندان کے درمیاں وہ آخری معرکہ تھا جس میں سندھ انگریزوں کے ہاتھوں مفتوح بن گئی اور سندھ پر برطانوی راج نافذ ہو گیا۔ اس جنگ میں تالپوروں کے جرنیل ہوش محمد قمبرانی عرف ہوشو شیدی کے ساتھ کئی قتل ہوئے۔ ہوشو شیدی بہادر سالار تھے جنھوں نے نعرہ لگایا تھا کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں . یہ جنگ 17 فروری 1843ء میں صبح سورج طلوع ہوتے ہی شروع ہوئی تھی[1]۔ اس لڑائی میں انگریزوں نے بڑے فریب اور دھوکے سے کام لیا تھا اور فتح حاصل کی تھی۔ [2][3] [4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. فراز شبینہ (14 ستمبر 2021)۔ "میانی کی جنگ: وہ میدان جہاں چارلس نیپیئر نے تالپور سلطنت کو شکست دے کر سندھ فتح کیا"۔ بی بی سی اردو۔ اخذ شدہ بتاریخ June 23, 2023 
  2. https://www.dawnnews.tv/news/1038597
  3. https://jang.com.pk/news/477124
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 05 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جولا‎ئی 2019