میجر لیگ والی بال
میجر لیگ والی بال(MLV) ریاستہائے متحدہ امریکا میں خواتین کی پیشہ ورانہ والی بال لیگ تھی۔ یہ 1987 میں قائم کی گئی تھی اور اس کے تیسرے سیزن کے دوران میں 20 مارچ 1989 کو اسے ختم کر دیا گیا تھا[1]۔
لیگ کا آغاز 1987 میں چھ ٹیموں کے ساتھ کیا گیا تھا جس میں فی ٹیم نو کھلاڑی شامل تھے جن میں سے زیادہ تر سابق اولمپیءن تھے۔ لیگ کے پہلے کمشنر سٹیو آرنلڈ کے مطابق، ہر لیگ کھلاڑی کو فی سیزن 5,500 ڈالر کی بنیادی تنخواہ ملتی تھی۔ ٹیموں کو ہر جیت اور پہلی تین ٹیموں میں آنے پر بونس دیا جاتا تھا جبکہ لیگ چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کو 25,000 ڈالر ملتے تھے۔ چھ شماریاتی زمروں میں سے ایک میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کو بونس بھی دیے گئے۔ مثال کے طور پر، جو کھلاڑی ایسز پیش کرنے میں بہترین تھا اسے 3,000 ڈالر اضافی ملے۔ مساوی تنخواہ کے عمل درآمد کے بعد معاہدے پر گفت و شنید اور لین دین غیر ضروری ٹھہرا۔[2]
لیگ کے وجود کے پہلے دو سالوں کے دوران میں کوئی آزاد ٹیم مالکان نہیں تھے۔ اس کی بجائے، بنیادی طور پر چھ بڑے شیئر مالکان تھے۔ آرنلڈ جو ایک اٹارنی تھے کھیلوں کے ایجنٹ رہ چکے ہیں اور ورلڈ فٹ بال لیگ، امریکن باسکٹ بال ایسوسی ایشن، ورلڈ ہاکی ایسوسی ایشن اور ورلڈ ٹیم ٹینس کے ساتھ بھی شامل رہے تھے[3]۔ ان کے مطابق"یہ ایک تصور تھا جسے میں نے کھیلوں کی پرو لیگز اور ٹیموں کو چلانے کے ذریعے تیار کیا"۔ 1989 میں لیگ کا تیسرا اور آخری سیزن شروع ہونے سے پہلے، میجر لیگ والی بال نے لیگ کی چھ ٹیموں میں سے ہر ایک کے لیے ملکیتی گروپوں کو لائسنس دینے کے معاہدے کیے۔ ہر ملکیتی گروپ کی طرف سے ادا کی جانے والی ابتدائی لائسنس فیس 100,000 ڈالر تھی۔ ایم ایل وی نے ای ایس پی این(ESPN) کے ساتھ باقاعدہ سیزن مقابلوں کو ٹیلی ویژن پر دکھانے کا معاہدہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک پلے آف گیم اور لیگ کے چیمپئن شپ میچ کو براہ راست دکھانے کا بھی معاہدہ کیا۔
1987 میں مقابلے کے ابتدائی ہفتوں میں 350 اور 3,000 کے قریب لوگوں نے ابتدائی میچ دیکھے۔ 1988 میں ولیمز ایرینا میں منعقد ہونے والے تین روزہ چیمپئن شپ ٹورنامنٹ میں کل 7,072 حاضری تھی، جس میں ایک روز میں 3,404 (ایک لیگ ریکارڈ) کی حاضری بھی شامل تھی۔ 20 مئی بروز جمعہ سان ہوزے گولڈڈیگرز اور مینیسوٹا مونارک کے درمیان میں سیمی فائنل میچ ہوا۔
فرنچائز
ترمیمشکاگو بریز (1987–1989)
ڈلاس بیلس (1987)/ ایریزونا بلیز (1988)/ پورٹ لینڈ اسپائکرز (1989)
لاس اینجلس اسٹارلائٹس (1987–1989)
مینیسوٹا مونارکس (1987–1989)
نیو یارک لبرٹیز (1987–1989)
سان ہوزے گولڈ ڈگرز (1987–1989)
- ↑ Sherrow, Victoria. (2002)۔ Volleyball۔ San Diego, Calif.: Lucent Books۔ صفحہ: 49۔ ISBN 1-56006-961-9۔ OCLC 47623759
- ↑ "Major League Volleyball adding spike to pro sports scene"۔ Pittsburgh Post-Gazette, article by Shelly Anderson۔ مارچ 14, 1987
- ↑ Jay Weiner (فروری 15, 1989)۔ "Monarchs hoping MLV can live up to its name"۔ Star Tribune (Minneapolis, Minnesota)۔ صفحہ: 7C۔ اخذ شدہ بتاریخ جولائی 24, 2021 – Newspapers.com سے