میل (فلکیات)
فلکیات میں میل (انگریزی: Declination) (علامت δ ،) استوائی متناسق نظام میں کرہ سماوی پر موجود دو زاویوں میں سے ایک ہے، دوسرا زاویہ ساعت ہے۔ میل خط استوا سماوی سے شمال یا جنوب میں ناپا جاتا ہے۔
وضاحت
ترمیمفلکیات میں میل جغرافیائی عرض بلد کے ہم پلہ ہے، جو استوائی متناسق نظام میں کرہ سماوی پر موجود خط استوا سماوی سے شمالاً جنوباً فاصلہ ہے، جس کی پیمائش زاویوں میں کی جاتی ہے۔ اور اسی طرح زاویہ ساعت یا مطلع مستقیم جغرافیائی طول بلد کے ہم پلہ ہے۔ وہ نقاط جو خط استوا سماوی سے شمال کی جانب ہیں ان کا میل مثبت جبکہ وہ نقاط جو خط استوا سماوی سے جنوب کی طرف ہیں ان کا میل منفی ہے۔ میل کی پیمائش کے لیے کوئی بھی زاویائی اکائی استعمال کی جا سکتی ہے لیکن عام طور پر اسے درجہ (زاویہ) ( ° )، دقیقہ (وقت) ( ' ) اور ثانیہ ( " ) میں ناپا جاتا ہے۔°90 سے زیادہ کا میل نہیں ہوتا کیونکہ قطبین سماوی، کرہ سماوی کے انتہائی شمالی اور انتہائی جنوبی نقاط ہیں۔