مینٹل (ارضیات)
مینٹل ایک سیارے کے جسم کے اندر کی ایک تہ ہے جو نیچے مرکزی ہیت سے اور اوپر قشر ارض سے جکڑی ہوئی ہے۔ مینٹل چٹان یا برف سے بنے ہوتے ہیں اور عام طور پر یہ سیاروں کے جسم کی سب سے بڑی اور سب سے وزنی تہ ہوتی ہے۔ مینٹل سیاروں کے اجسام کی وہ خصوصیت ہے جو کثافت کے لحاظ سے تفریق سے گذر چکے ہیں۔ تمام ارضی سیاروں (بشمول زمین )، متعدد سیارچوں اور کچھ سیاروں کے چاندوں کے مینٹل ہوتے ہیں۔