میوہ شاہ بابا ایک صوفی بزرگ تھے اور انھیں جس مقام پر دفنایا گیا تھا بعد میں وہ مقام انھی کے نام پر میوہ شاہ قبرستان کے نام سے مشہور ہو گیا۔ ان کا مزار سائٹ ٹاؤن میں واقع ہے۔ میوہ شاہ کا اصلی نام کبیر بادشاہ تھا۔ میوہ شاہ کے نام سے مشہور ہونے کی وجہ یہ تھی کہ جب لوگ ان کے پاس واعظ و نصیحت کے لیے آتے تو کبیر بادشاہ ان کی خدمت میں میوہ (مٹھائی) پیش کرتے تھے۔ وہ اٹھارویں صدی میں ایک شہر کنڑ سے یہاں آکر (موجود میوہ شاہ قبرستان) آباد ہوئے تھے۔ انیسویں صدی میں کراچی میں انگریزوں کی سامراجی حکومت کے خلاف آواز اٹھائی۔ وہ انگریزوں کی آبادکاری کے کٹر مخالف تھے۔ اسی کوششوں کو نابود کرنے کے لیے انگریز حکومت نے انھیں جیل میں ڈال دیا پھر جلاوطنی کی سزا سنا کر ایک کشتی پر سوار کر کے کراچی سے باہر نکالنے کی کوشش کری بعض روایات کے مطابق کئی مچھلیوں[1] یا ایک بڑی مچھلی[2] نے کشتی کو گھیر کر کشتی کی سمت واپس کراچی کی جانب پلٹ دی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "میوہ شاہ کراچی کا تاریخی قبرستان (ذیشان ندیم) - KARACHI UPDATES"۔ 31 اکتوبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 نومبر 2017 
  2. Pakistan's mystical Islam thrives.