میٹھادر
میٹھادر کراچی کے قصبے صدر کا ایک حصہ ہے اور کراچی شہر کے مرکزی علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔
تاریخ
ترمیمقدیم کراچی کی حفاظت کے لیے جب پہلی بار فصیل بنائی گئی تو اس میں دو دروازے تھے۔ ایک کا رخ بحیرہ عرب کی طرف تھا اور دوسرے کا لیاری ندی کی طرف۔ اسی مناسبت سے ان دروازوں کے نام کھارادر اور میٹھادر تھے۔ بعد ازاں شہر کی توسیع کے نتیجے میں میٹھادر کے اردگرد آبادی میں اضافہ ہوا تو اس پورے علاقے کو کا نام میٹھادر پڑ گیا۔