بحیرہ عرب
بحیرہ عرب یا بحر مکران، بحر ہند کا حصہ ہے جو مشرق میں بھارت، شمال میں پاکستان اور جنوبی ایران، مغرب میں جزیرہ نما عرب، اور جنوب میں راس غردافی صومالیہ، سقوطرہ یمن اور کنیاکماری (کیپ کومورن) بھارت کے درمیان گھرا ہوا ہے۔ پراچین دور کی تاریخ میں ویدک دور میں اسے سندھو ساگر کے نام سے پکارا گیا ہے۔ کیونکہ ہمالیہ سے نکلنے والے 5 دریا پنچند پنجاب پاکستان کے شہر ملتان کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہوجاتے ہیں اور یہی سندھو دریا ساگر میں گرتا تھا۔
بحیرہ عرب مکران سمندر | |
---|---|
مقام | افریقہ کا سینگ, مغربی ایشیاء اور جنوبی ایشیا |
قسم | سمندر |
حصہ | بحر ہند |
طاس ممالک | بھارت ایران مالدیپ عمان پاکستان صومالیہ یمن |
زیادہ سے زیادہ چوڑائی | 2,400 کلومیٹر (1,500 میل) |
سطحی رقبہ | 3,862,000 کلومیٹر2 (1,491,000 مربع میل) (3,600,000 to 4,600,000 km2 in various sources) |
زیادہ سے زیادہ گہرائی | 4,652 میٹر (15,262 فٹ) |
جزائر | جزیرہ ہفت تلار, باسوراجا درگا جزیرہ, لکشادیپ, جزیرہ مصیرہ, پیرام جزیرہ, پیروٹن, سقطری |
اہم شاخیں اور جزائر
ترمیمبحیرہ عرب میں دو اہم شاخیں ہیں ایک جنوب مغرب میں خلیج عدن جہاں باب المندب کے ذریعے بحیرہ احمر بحیرہ عرب سے ملتا ہے اور دوسرا شمال مغرب میں خلیج عمان جو خلیج فارس کو اس سے ملاتی ہے۔ ان کے علاوہ بھارتی ساحلوں پر کھمبے اور کچھ کی خلیج بھی واقع ہے۔ بحیرہ عرب میں جزائر کی کمی ہے جن میں سب سے بڑا جزیرہ افریقہ اور عرب کے ساحلوں کے ساتھ سقوطرہ کا جزیرہ اور بھارتی ساحلوں کے ساتھ جزائر لکادیپ شامل ہیں۔
اہم راستے
ترمیمزمانہ قدیم میں ہی بحیرہ عرب سمندری تجارتی راستے کی حیثیت رکھتا تھا، جس سے مشرقی افریقہ، بھارت، جنوب مغربی ایشیا اور چین کے درمیان سمندری تجارت ہوا کرتی تھی۔ بحیرہ عرب یورپ اور بھارت کے درمیان اہم ترین سمندری راستہ ہے، جو بحیرہ احمر اور بحیرہ روم کو ملانے والی نہر سوئز سے گزرتا ہے۔
رقبہ
ترمیمبحیرہ عرب کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی دو ہزار 400 کلومیٹر ہے اور زیادہ سے زیادہ گہرائی 4ہزار 652 میٹر ہے۔ دریائے سندھ بحیرہ عرب میں گرنے والا سب سے بڑا دریا ہے اس کے علاوہ نرمدہ، تپتی، ماہی اور بھارت کی ریاست کیرالہ کے مختلف دریا بھی اسی سمندر میں گرتے ہیں۔ بحیرہ عرب سے منسلک وسطی بھارت کا ساحل کونکن جبکہ جنوبی بھارت کا ساحل مالابار کہلاتا ہے۔
ساحلی ممالک اور شہر
ترمیمبحیرہ عرب میں ساحلی علاقے کے حامل ممالک میں بھارت، ایران، اومان، پاکستان، سری لنکا، یمن، صومالیہ اور مالدیپ شامل ہیں۔
بحیرہ عرب کے کنارے واقع بڑے شہروں میں ممبئی، سورٹھ، منگلور اور کوچی (بھارت)، کراچی اور گوادر (پاکستان) اور عدن (یمن) شامل ہیں۔
مشہور ساحل
ترمیم- کراچی ساحل (پاکستان)
- ساحل گوا (بھارت)
- جوہو بیچ ممبئی (بھارت)
- کوالم بیچ کیرالہ (بھارت)
- گوادر پورٹ (پاکستان)
نقشه
ترمیم-
ایک افقی ملابار کوسٹ منیئیر ، پیٹرس برٹیس ، 1630 کی ایک طباعت
-
فارس بحر.
-
ایشیا سائنس پرسیکس اور گھوڑی پرسیوم
-
سویلر ، ای .؛ اینڈریو گوجون ، میر ایرتھری 1838.
-
1658 جانسن بحر ہند کا نقشہ (بحیرہ ایریٹرین)
-
بحر ہند کا مغربی حصہ ، ونسنزو ماریہ کورونیلی ، 1693 کے ذریعہ ، اس نے عالمی سطح پر اپنے نظام عالمی سطح پر بنایا ہے
-
بحر ہند کا مغربی حصہ ، ونسنزو ماریہ کورونیلی کے ذریعہ ، اس نے عالمی سطح پر مکران کے ساحل پر اپنے نظام کی طرف سے 1693
-
فارسی سمندر اور مکران
-
17 ویں صدی کا نقشہ جس میں ایرئٹرن سمنٹ کے پیروپلس کے مقامات کی نمائش کی گئی ہے۔
بحیره منظر، طبیعت
ترمیم-
مینو جزیرہ ، ایران میں کھجور اور غروب آفتاب.
-
خطرے سے دوچار
-
ڈوگونگ ماں اور اس کی اولاد اتھلوں کے پانیوں میں.
-
ہندوستان کے جنوب مغرب کے ساحل پر واقع کوچی بندرگاہ بین الاقوامی بحری راستوں کی قریب ترین ہندوستانی بندرگاہ ہے ، اسی طرح بحیرہ عرب کی خدمت کرنے والی سب سے بڑی اور مصروف ترین بندرگاہ ہے۔ یہاں دیکھا گیا بین الاقوامی کنٹینر ٹرانشپمنٹ ٹرمینل ہے ، جو ہندوستان میں واحد سہولت ہے۔
-
بحیرہ عرب کا خلا سے منظر۔
-
یمن کے جزیرے سوکوترا کا لینڈساتٹ کا نظارہ.
-
کیرالہ، جنوبی بھارت سے بحیرہ مکران کا ایک منظر.
-
Dugong mother and her offspring in shallow waters.
-
Makran coast.Chabahar Port
-
بحر مکران چابهار
-
Makran coast.
-
سواحل مکران ایران
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر بحیرہ عرب سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |