میکانکی افادہ یا میکانی افادہ (mechanical advantage) دو اصطلاحات لوڈ اور ایفرٹ (طاقت) کی باہمی نسبت ہے۔ یہ مشین کی طاقت کو جانچتا ہے۔ کہ مشین کے ذریعے کتنا مفید کام(ورک) کیا جا سکتا ہے۔ مثلا درج بالا تصویر دیکھیے۔ یعنی اگر ہم سائیکل کے پچھلے پہیے کے ساتھ چھوٹی گراری لگائیں۔ تو طاقتبھی کم خرچ ہوتی ہے۔ اور پہیا وزن بھی زیادہ کھینچتا اور فاصلہ بھی زیادہ طے کرتا ہے۔ لیکن اگر چھوٹے گیئر کی جگہ بڑا گیئر لگایا جائے۔ تو وہ آہستہ گھومے گا۔ اور طاقت بھی زیادہ خرچ ہوگی۔ یعنی چھوٹے گیئر کا میکانکی فائدہ بڑے گیئر کی نسبت زیادہ ہے۔ کسی مشین کا میکانکی فائدہ جتنا زیادہ ہوگا۔ اتنی ہی کم طاقت خرچ ہوگی اور کام آسان ہو جائے گا۔ میکانکی فائدہ معلوم کرنے کا کلیہ درج ذیل ہے۔

سائیکل کے مختلف گیئرز کا موازنہ

M.A=L/E

میکانکی فائدہ=لوڈ/ایفرٹ

میکانکی فائدہ چونکہ دو طاقتوں کی باہمی نسبت ہے۔ اس لیے اس کا کوئی یونٹ نہیں ہوتا۔