میک او ایس بگ سور
میک او ایس بگ سر (انگریزی: MacOS Big Sur) میک او ایس کا 11.0واں[1] ورزن ہے جو ایپل انکارپوریشن کے ڈیکسٹاپ آپریٹنگ سسٹم میکنتاش کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ یہ میک او ایس کیٹیلینا کے بعد آنے والا ورزن ہے جس کا اعلان ایپل عالمی ڈولپرز کانفرنس میں 22 جون 2020ء کو کیا گیا۔[2][1] اس کا نام کیلیفورنیا کے مرکزی ساحل بگ سر کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل 2000ء میں ایپل نے میک او ایس ایکس پبلک بیٹا جاری کیا تھا اور اس کے بعد یہ ورزن جاری کیا ہے جس میں عدد تبدیل ہو رہے ہیں یعنی میک او ایس 10 کے بعد اب میک او ایس 11 جاری کیا جا رہا ہے۔ میک او ایس بگ سر میں سب سے بڑی تبدیلی یوزر انٹرفیس کی ہے جسے از سر نو ڈیزائن کیا گیا ہے اور اب یہ آئی او ایس اور آئی پوڈ او ایس ایپس کو بھی قبول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایسا ایپل اے آر ایم سی پی یو اور مستقبل میک کی وجہ سے ممکن ہو پایا ہے۔
میک او ایس بگ سر | |
---|---|
Part of the [[]] family | |
macOS Big Sur's desktop in "light mode"۔ | |
ترقی دہندہ | |
ایپل انکارپوریشن | |
ویب سائٹ | apple.com/macos/big-sur-preview |
License | APSL and Apple EULA |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Brian Heater۔ "Apple unveils macOS 11.0 Big Sur"۔ TechCrunch۔ 2020-06-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-06-22
- ↑ "Apple introduces macOS Big Sur with a beautiful new design" (Press release)۔ ایپل انکارپوریشن۔ 22 جون 2020۔ 2020-06-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-06-22
[[]]