یوزر انٹرفیس
'صارفی انٹرفیس یا صارفی بین الشکلی (user interface) ایسے طریقوں یا وسیلوں کے مجموعے کو کہا جاتا ہے جو صارف کے کسی آلے یا اختراع یعنی ڈیوائس کے ساتھ تفاعل (بالفاظ دیگر استعمال) کرنے پر اس کے سامنے ہوتے ہیں جن پر چلتے ہوئے وہ اس آلے پر یا اس آلے کے ذریعہ کام کر سکتا ہے۔
اسی بات کو یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ کسی آلے اور صارف کے مابین اس سطح کو جو اس آلے کو استعمال کرتے وقت صارف کے سامنے ہوتی ہے سطح البین کہا جاتا ہے۔ یعنی یہ وہ مقام ہے جس کے ایک جانب صارف ہوتا ہے اور دوسری جانب آلہ یا مشین۔
ایک صارف اور کسی آلے کے درمیان دو اہم ترین وسیلے جو سطح البین یا انٹرفیس کی وجہ سے میسر آتے ہیں وہ یہ ہیں