میگھناد بدھ کاویا ((بنگالی: মেঘনাদবধ কাব্য)‏;انگریزی: The Slaying of Meghnada) ایک مہاکاوی نظم ہے جو 19 ویں صدی کے بنگالی شاعر مائیکل مدھوسودن دتا نے  لکھی ہے، یہ نظم ان کا بہترین کام سمجھا جاتا ہے اور اسے بنگالی ادب میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ [1]

اس نظم کو مجموعی طور پر نو ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میگھناد بدھ ہندو مہاکاوی رامائن میں میگھناد (اندرجیت، راون کا بیٹا اور لنکا کا بادشاہ)کے قتل پر مبنی ہے ، مگر مختلف غیر ملکی داستانوں کا اثر بھی واضح ہے۔ [2]

اس نظم کو 9 کینٹو (ابواب) میں تقسیم کیا گیا ہے [3] ۔ ہر حصہ مختلف واقعات کی منظر کشی کرتا ہے۔ راون کے بیٹے بیرباہو کی موت سے شروع ہو کر ، یہ میگھناد کی محبوب بیوی، پرمیلا کے ستی (بیوی کو مردہ شوہر کے ساتھ زندہ جلانے کا قدیم ہندوستانی رواج) تک جاری رہتی ہے۔


نظم کا آغاز ان شعروں سے ہوتا ہے:

সম্মুখ সমরে পড়ি, বীর-চূড়ামণি

বীরবাহু, চলি যবে গেলা যমপুরে

অকালে...

تنقیدی جائزہ ترمیم

میگھناد رامائن میں ایک المناک کردار تھا۔ لکشمن نے اسے اس وقت بے دردی سے قتل کر دیا جب وہ لنکا کے شاہی مندر میں دیوی نیکمولا کی پوجا کررہا تھا۔ اس قتل کی وجہ ویھبشن کا دھوکا تھا جو میگھناد کا چچا تھا۔ میگھناد نے لکشمن سے کہا کہ وہ غیر مسلح شخص کے ساتھ لڑائی نہ کرے ، اسے بزدلی کا طعنہ بھی دیا لیکن لکشمن نے اس کی ایک نہ سنی۔ اس بدقسمت ہیرو نے دو بار رام کے ساتھ ساتھ لکشمن کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالا لیکن وہ اس غیر منصفانہ جنگ میں خود کو زندہ نہیں رکھ سکا۔ یہ اس مہاکاوی کا مرکزی موضوع ہے۔ میگھناد ایک محب وطن ، محبت کرنے والا شوہر ، فرماں بردار بیٹا اور اپنے ہم وطنوں کا دوست تھا۔

بنگالی ادب کے چند علمبرداروں کے کچھ تبصرے یہ ہیں:

بینکم چندر چٹوپدھیائے ترمیم

"ہومر اور ملٹن کے ساتھ ساتھ وہ والمیکی کا بھی بہت حد تک مقروض ہے اور ان کی نظم جدید بنگالی ادب کا سب سے قیمتی کام ہے۔" -

رابندر ناتھ ٹیگور ترمیم

"مہاکاوی میگھناد بدھ واقعی بنگالی ادب کا ایک نایاب خزانہ ہے۔ ان کی تحریروں کے ذریعہ بنگالی ادب کی فراوانی کو وسیع دنیا تک پہنچایا گیا ہے۔" - [4]

ایشور چندر ودیاساگر ترمیم

"میگھناد بدھ ایک اعلیٰ نظم ہے۔"

حوالہ جات ترمیم

  1. Humayun Azad (2007)۔ "Bangla Literature in the Nineteenth Century"۔ $1 میں Sirajul Islam۔ History of Bangladesh 1704-1971۔ 3: Social and Cultural History۔ Dhaka: The Asiatic Society of Bangladesh۔ صفحہ: 239۔ ISBN 984 512 337 6 
  2. "The Slaying of Meghanada"۔ home.uchicago.edu۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2018 
  3. Read the whole ballad in Bangla
  4. Read more about the poet آرکائیو شدہ 2011-12-04 بذریعہ وے بیک مشین