نئے سال کی شام (جسے کئی ممالک میں گذرے سال کا دن یا سینٹ سلیویسٹر کا دن بھی کہا جاتا ہے) سے مراد عیسوی تقویم میں سال کا آخری دن، یعنی 31 دسمبر ہوتا ہے۔ متعدد ممالک میں، نئے سال کی شام منانے کے لیے شام کے وقت سماجی اجتماعات ہوتے ہیں جہاں لوگ رقص کرتے ہیں، کھاتے پیتے ہیں اور نئے سال کے آغاز پر آتش بازی کا مظاہرہ کرتے یا دیکھتے ہیں۔ عموماً یہ تقریبات آدھی رات یعنی یکم جنوری (نئے سال کا دن) شروع ہونے تک جاری رہتی ہیں۔ نئے سال کو خوش آمدید کہنے والوں میں سب سے پہلے سامووا اور کیریباتی کے بعض علاقے آتے ہیں، جب کہ سب سے آخر میں ریاست ہائے متحدہ کے جزیرہ بیکر کی باری آتی ہے۔

نئے سال کی شام
نئے سال 2012-13 کی شام کے موقع پر سڈنی، آسٹریلیا میں لوگوں کا ہجوم، آتش بازی کا یہ مظاہرہ ان لوگوں کے علاوہ لاکھوں لوگوں نے اپنے ٹیلی ویژن پر بھی دیکھا
قسمبین الاقوامی
اہمیتعیسوی سال کا آخری دن
تقریباترات گئے دعوتیں؛ خاندان کے اجتماعات؛ تواضع؛ تحائف کا تبادلہ؛ آتش بازی؛ سماجی اجتماعات، جن میں شرکا رقص کرتے ہیں، کھاتے پیتے ہیں، الکوحل نوش کرتے ہیں اور آتش بازی کے مظاہرے سے محظوظ ہوتے ہیں
تاریخ31 دسمبر
تکرارسالانہ
منسلکنئے سال کا دن