نابغہ جعدی
نابغہ جعدی جس کا لقب ابو لیلی ہے لمبی عمر والے عرب کے عظیم شاعراور صحابی ہیں۔
نابغہ جعدی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7ویں صدی جزیرہ نما عرب |
وفات | سنہ 670ء (19–20 سال) اصفہان |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر [1] |
درستی - ترمیم |
نام میں اختلاف
ترمیمنابغہ جعدی کے نام میں اختلاف ہے قيس بن عبد الله بعض نے عبد الله بن قيس لکھاہے۔ ابو عمر نے ان کا نام حيان بن قيس بن عبد الله بن عمرو بن عدس بن ربيعہ بن جعدة بن كعب بن ربيعہ ابن عامر بن صعصعة العامری الجعدی، اوركلبی نے قيس بن عبد الله بن عدس بن ربيعہ لکھاہے ۔
نابغہ کی وجہ تسمیہ
ترمیمانھیں نابغہ اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ دور جاہلیت میں اشعار کہتے بعد میں انھیں چھوڑ دیا 30 برس تک کنارہ کش رہے پھر متوجہ ہوئے تو باکمال اشعار کہے جس کی وجہ سے نابغہ (غیر معمولی ذہن والا) کہلائے۔
نابغہ ذیبانی و نابغہ جعدی
ترمیمیہ نابغہ ذبیانی سے عمر میں بڑے تھے اور ان سے بعد طویل عرصہ تک زندہ رہے انھوں نے 180 یا 240 برس کی عمر پائی۔
زمانہ جاہلیت
ترمیمزمانہ جاہلیت میں دین حنیف (دین ابراہیمی کے پیروکار) شمار ہوتے تھے وہ روزہ رکھتے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے توحید باری، حشر نشر کا اقرار اور جزا و سزا کا عقیدہ رکھتے تھے۔
قبول اسلام
ترمیم- نابغہ رسول اللہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اسلام قبول کیا اور ایک قصیدہ رائیہ پیش کیا جس کا شعر تھا:
- أتيت رَسُول اللَّهِ إِذْ جَاءَ بِالْهُدَى ... ويتلو كتابا كالمجرة نيرا
- جب حضور اکرم ہدایت لے کر تشریف لائے تو میں آپ کی خدمت میں پیش ہوا وہ ایسی کتاب پڑھتے ہیں جو کہکشاں سے زیادہ روشن ہے۔
- نابغہ جعدی نے یہ شعر بھی رسول اکرم کی سامنے پڑھا۔
- بلغنا السماء، مجدنا وجدودنا ... وإنا لنرجو فوق ذلك مظهرا* ہماری عزت و حرمت آسمان تک پہنچ گئی اب ہم اس سے بڑھ کر ایک اور مقام کے آرزو مند ہیں۔
- حضور اکرم نے پوچھا وہ کونسا مقام ہے تو عرض کی جنت تو فرمایا درست ان شاء اللہ پھر جب اور شعر بھی پڑھے تو دو مرتبہ فرمایا (صدقت لا يفضض اللَّه فاك)، تونے بڑے پتے کی بات کی اللہ تیرے دانت سلامت رکھے۔
- اس دعا کے بدلے اتنی طویل عمر میں ان کا کوئی دانت نہ گرا نہ ٹوٹا[2][3]
وفات
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : بوَّابة الشُعراء — PoetsGate poet ID: https://poetsgate.com/poet.php?pt=46 — اخذ شدہ بتاریخ: 5 اپریل 2022
- ↑ الاصابہ فی تمييز الصحابہ ،مؤلف: أبو الفضل ابن حجر العسقلانی ،ناشر: دار الكتب العلميہ بيروت
- ↑ اسد الغابہ مؤلف عز الدين ابن الاثير، ناشر: دار الفكر بيروت
- ↑ الاعلام مؤلف: خير الدين زركلی دمشقی ،ناشر، دار العلم للملايين