نادرن بائی پاس
نادرن بائی پاس کی تعمیر کا مقصد بھی لیاری ایکسپریس وے کی طرح کراچی میں شہر سے باہر کے ٹریفک کو رواں رکھنا اور اس کے باعث کراچی کے اندرونی سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ پر قابو پانا ہے۔ یہ سڑک بھی کراچی کی بندرگاہ سے پورے پاکستان کو سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ سڑک بعض منچلے نوجوان اس سڑک کے بعض حصوں پر موٹرسائیکل ریس کے مقابلے بھی منعقد کرتے دیکھے جاتے ہیں اور پولیس عموما خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔ اس سڑک پر 2007 میں شیرشاہ کے علاقے پراچہ چوک پر ایک پل منہدم ہوجانے کا افسوسناک واقعہ بھی پیش آچکا ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔