نارتھ ویسٹرن ریلوے (برطانوی ہند)

نارتھ ویسٹرن ریلوے یا شمال مغربی ریلوے (North Western Railway) ہندوستان میں برطانوی راج کے دوران ایک ریلوے کمپنی تھی۔ اس کا قیام جنوری 1886ء میں نارتھ ویسٹرن سٹیٹ ریلوے یا شمال مغربی ریاست ریلوے (North Western State Railway) کے نام تحت سندھا ریلوے (Scinde Railway)، پنجاب ریلوے (Punjab Railway)، دہلی ریلوے (Delhi Railway)، پنجاب شمالی ریاست ریلوے (Punjab Northern State Railway)، انڈس فلوٹیلا کمپنی (Indus Flotilla Company)، وادی سندھ ریاست ریلوے (Indus Valley State Railway)، سندھ ساگر ریلوے کے مشرقی حصے (Sind-Sagar Railway)، سندھ پشین ریلوے کے جنوبی حصے اور قندھار ریاست ریلوے (Kandhar State Railway) کو ضم کرنے سے عمل میں آیا۔[1] بعد میں اس کا نام تبدیل کر کے نارتھ ویسٹرن ریلوے رکھ دیا گیا۔

نارتھ ویسٹرن ریلوے کا اٹک کے مقام پر پل

1947ء میں تقسیم کے وقت نارتھ ویسٹرن ریلوے کا بڑا حصہ 8،122 کلومیٹر (5،048 میل) راستہ پاکستان کو منتقل کر دیا گیا۔ فروری 1961ء میں اس کا نام تبدیل کر کے پاکستان مغربی ریلوے اور مئی 1974ء میں اس کا نام دوبارہ تبدیل کر کے پاکستان ریلویز رکھا گیا۔

نارتھ ویسٹرن ریلوے کا بقیہ 3،133 کلومیٹر (1،947 میل) راستہ بھارت کو منتقل کر دیا گیا تھا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Sind Sagar Railways"۔ Rail News۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جولا‎ئی 2013