ناشرین، ناشر کی جمع ہے۔ ناشر عربی زبان کا لفظ ہے جو عربی سے من و عن اُردو میں داخل ہوا۔ اس کا مطلب ہے: پھیلانے والا، نشر کرنے والا، بکھیرنے والا۔ علاوہ ازیں کتاب، رسالہ یا میگزین چھاپ کر فروخت کرنے والا یا نشر و اشاعت کا ذمہ دار بھی ناشر کہلاتا ہے۔ اُردو کے مقبول ناشرین میں سنگ میل پبلیکیشنز لاہور، جمہوری پبلیکیشنز لاہور، الفیصل ناشران کتب لاہور و دیگر شامل ہیں۔